زرّیں ہدایات (جلد دوم برائے مبلغین۔1931ء تا 1956ء) — Page 245
زریں ہدایات (برائے مبلغین ) 245 جلد دوم سلسلہ احمدیہ کے لٹریچر کا مطالعہ ہے۔اسی لئے میں نے متواتر اور بار بار اس بات پر زور دیا ہے کہ ہماری جماعت کے نوجوانوں کو سلسلہ کا لٹریچر ہمیشہ اپنے مطالعہ میں رکھنا چاہئے۔خصوصیت سے تفسیر کبیر ایک ایسی کتاب ہے جس کو بار بار پڑھنا چاہئے۔میرے نزدیک اس کے مضامین ایسے ہیں کہ پندرہ میں دفعہ جب تک تفسیر کبیر کو نہ پڑھا جائے وہ کی پوری طرح ذہن میں متحضر نہیں رہ سکتے۔اس سے کم مطالعہ کر کے اگر کوئی شخص سمجھتا ہے کہ اس نے دینی مسائل کو سمجھ لیا ہے تو الَّا مَا شَاء اللہ وہ بڑی غلطی کا ارتکاب کرتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعض کتابیں بھی ایسی ہیں جو ایک دفعہ پڑھنے سے یاد نہیں ہوسکتیں۔مثلاً براہین احمدیہ ہے۔اگر کوئی شخص صرف ایک دفعہ پڑھ کر یہ سمجھ لیتا ہے کہ اس نے براہین احمدیہ پڑھ لی ہے تو وہ شدید غلطی خوردہ ہے۔براہین احمدیہ کو جب تک پانچ چھ بلکہ دس دفعہ نہ پڑھا جائے اس کے مضامین یاد نہیں ہو سکتے۔اسی طرح کئی اور کتا ہیں ہیں جو مضامین کے تنوع کے لحاظ سے بار بار پڑھنے کی محتاج ہیں۔جیسے ازالہ اوہام ہے یہ کتاب بھی ایسی ہے جسے بار بار پڑھنا چاہئے۔بعض کتابیں بے شک ایسی ہیں جو ایک دو دفعہ پڑھ کر یا درہ سکتی ہیں۔جیسے حقیقۃ الوحی ہے کہ اس میں زیادہ تر نشانات کا ذکر آتا ہے اور مضمون بھی ایسا ہے جو جلدی ذہن میں اتر جاتا ہے۔مگر ازالہ اوہام یا آئینہ کمالات اسلام کے بعض حصے یا براہین احمدیہ یا مثلاً آریوں کے متعلق سرمہ چشم آریہ۔یہ سب کتابیں ایسی ہیں جنہیں بار بار اور بار بار پڑھنے کی ضرورت ہے۔جب تک ان کتابوں کو بار بار نہ پڑھا جائے یہ کتا ہیں یاد نہیں ہو سکتیں۔پس آپ لوگوں کو چاہئے کہ سلسلہ کا لٹریچر ہمیشہ اپنے مطالعہ میں رکھیں اور اسی کے مطابق لوگوں کو تبلیغ کریں اور ان کے اعتراضات کا جواب دیں۔آپ لوگ ابھی اس قابل نہیں ہیں کہ اپنے پاس سے لوگوں کو جواب دینے شروع کر دیں۔آپ لوگوں کا اولین فرض اس وقت یہ ہے کہ جو مضامین سلسلہ کی طرف سے شائع ہوتے ہیں یا جو لٹریچر سلسلہ کی طرف سے شائع ہو چکا ہے ان مضامین اور اس لٹریچر کو اپنے مدنظر رکھیں اور جب بھی کسی سوال کے جواب کی ضرورت ہوسلسلہ کے لٹریچر