زرّیں ہدایات (جلد دوم برائے مبلغین۔1931ء تا 1956ء) — Page 244
زریں ہدایات (برائے مبلغین) 244 جلد دوم سامانوں کے دلدادہ ہوتے ہیں اور جن کی عمریں راحت اور آرام کے اسباب میں بسر ہوتی ہیں وہ بھی اس علاقہ میں اسی قسم کی قربانیوں سے کام لے رہے ہیں۔بے شک انہیں ہمارے مبلغین سے کھانا زیادہ بہتر ملتا ہے، لباس زیادہ اعلیٰ ہوتا ہے اور سفر کے لئے لا ریاں موجود ہوتی ہیں مگر وہ لوگ جو لندن کی گلیوں میں موٹروں پر سفر کرنے کے عادی کی ہوں ان کے لئے لاریوں کا سفر بھی تو ایک مصیبت ہوتا ہے۔لاری کے دھکے کھانا ان کے لئے ایسا ہی ہوتا ہے جیسے ہمارے کسی آدمی کا ٹم ٹم یا گدھے پر سوار ہونا۔پس بے شک انہیں اپنی سہولت اور آرام کے سامان ہم سے بہت زیادہ میسر ہیں مگر ان کے بلند معیار زندگی کو دیکھتے ہوئے اس قسم کی سہولتیں بھی ان کی قربانی کو کم نہیں کرتیں۔اگر یورپ کے لوگ شرک کی اشاعت کے لئے ایک انسان کو خدا منوانے کے لئے ایسی ہمت دکھلا سکتے اور اس قدر قربانی کا نمونہ پیش کر سکتے ہیں تو ہمارے مبلغین کو اپنی قربانی کا معیار کس قدر بلند چاہئے۔یہ کوئی ایسی بات نہیں جسے وہ آسانی سے نہ سمجھ سکتے ہوں۔اگر انگلستان یا م یا پرتگال میں رہنے والے عیسائی جو ناز و نعم میں پلے ہوئے ہوتے ہیں اپنے مذہب کی اشاعت کے لئے اس قدر ہمت دکھلا سکتے ہیں تو ہمارے ملک کے آدمی جو پہلے ہی غریب اور کنگال ہیں اور اسی وجہ سے مشکلات کو برداشت کرنے کے عادی ہیں وہ کیوں ان سے اعلیٰ نمونہ نہیں دکھا سکتے۔یقیناً وہ اپنی قربانی کا ایسا نمونہ دنیا کے سامنے پیش کر سکتے ہیں جو بے مثال ہو۔ضرورت صرف ایمان اور اخلاص کی ہے۔پس میں امید کرتا ہوں کہ آپ لوگ پہلوں سے زیادہ قربانی کا نمونہ دکھا ئیں گے اور وہ دن میرے لئے آنے نہیں دیں گے جب میں آپ میں سے کسی پر یہ الزام لگا سکوں کہ اس نے وہاں جا کر ایک اچھی فضا کو مکدر کر دیا اور تعاون کی روح کو مقابلہ کی روح سے بدل دیا یا دوسرے کے کام کی تعریف کرنے کی بجائے اس کی تنقیص شروع کر دی۔آپ لوگوں کو یہ امر مد نظر رکھنا چاہئے۔گو آپ میں سے ایک مولوی فاضل ہیں مگر آپ میں سے کسی کو بھی تبلیغ کا تجربہ نہیں۔اور تبلیغ میں کامیاب ہونے کے لئے سب سے ضروری چیز