زرّیں ہدایات (جلد دوم برائے مبلغین۔1931ء تا 1956ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 238 of 396

زرّیں ہدایات (جلد دوم برائے مبلغین۔1931ء تا 1956ء) — Page 238

زریں ہدایات (برائے مبلغین ) 238 جلد دوم مغربی افریقہ میں تبلیغ اسلام کی اہمیت اور مبلغین اسلام کو نہایت ضروری اور ہم نصائح مورخہ 20 نومبر 1944ء کو بعد نماز عصر واقفین تحریک جدید کی طرف سے مغربی افریقہ میں تبلیغ اسلام کے لئے تشریف لے جانے والے تین مبلغین کے اعزاز میں ایک دعوت چائے دی گئی جس میں حضرت خلیفتہ المسیح الثانی نے بھی شمولیت فرمائی۔اس موقع پر حضور نے تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حسب ذیل تقریر فرمائی:۔مغربی افریقہ میں تبلیغ اسلام کے لئے ایک نوجوان پہلے جاچکے ہیں اور اب تین اور نوجوان جا رہے ہیں۔ان میں سے ایک تو مولوی فاضل ہیں اور دوسرے دو میں سے ایک مدرسہ احمدیہ میں تعلیم پائے ہوئے ہیں اور ایک نے عربی تعلیم بہت ہی کم حاصل کی ہے۔بہر حال جس نیت اور ارادہ سے یہ نوجوان جا رہے ہیں میں سمجھتا ہوں کہ اگر وہ اپنے ارادوں پر قائم رہیں اور اپنی نیتوں کو درست رکھیں تو اللہ تعالیٰ ان کو سکھانے اور پڑھانے کے کوئی نہ کوئی سامان پیدا کر دے گا۔مغربی افریقہ ایک ایسا علاقہ ہے جس میں خصوصیت کے ساتھ اسلام کا بیج بویا جا رہا ہے اور امید دلائی جاتی ہے کہ اگر وہاں اچھی طرح تبلیغ کی جائے تو لاکھوں لاکھ لوگ خدا تعالیٰ کے فضل سے عنقریب اسلام میں داخل ہو جائیں گے۔ان میں قربانی کا مادہ بھی پایا جاتا ہے لیکن ان کی قربانی اس جہالت کی وجہ سے جو ابھی تک اس ملک میں قائم ہے بعض دفعہ ٹھوکر کا موجب بھی ہو جاتی ہے۔لیکن پھر بھی عام طور پر وہ اچھی قربانی کرنے والے لوگ