زرّیں ہدایات (جلد اوّل برائے مبلغین۔1915ء تا 1930ء) — Page 45
زریں ہدایات (برائے مبلغین ) 45 جلد اول میں بہت احتیاط سے رکھتا تھا پھر بھی جہاں میں انگوٹھا رکھ کر پڑھا کرتا تھا وہاں سے گھس کر بالکل پھٹ گئی اس پر بھی میں اسے پڑھتا ہی رہا کہ ایک دن جبکہ میں دریا کے کنارے بیٹھا پڑھ رہا تھا میرے ہاتھ سے گر کر دریا میں جا پڑی اور ضائع ہو گئی۔تو چونکہ کوئی زبان صحیح طور پر بغیر سیکھے نہیں آسکتی اس لئے تمہارا بھی فرض ہے کہ اردو سیکھنے کے لئے خاص کوشش کرو اور عربی و انگریزی جن کا سیکھنا ضروری ہے ان کے ساتھ ہی اردو بھی سیکھو۔کیونکہ جب تک کسی زبان پر قبضہ اور تصرف حاصل نہ ہو اُس وقت تک انسان دوسرے پر اثر نہیں ڈال سکتا۔اور زبان پر قبضہ حاصل ہونا گویا جادو ہاتھ آنا ہوتا ہے۔دیکھو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے مقابلہ میں مخالفین جب کوئی جواب نہ رکھتے اور آپ کے دلائل کی تردید بھی نہ کر سکتے تو کہتے کہ ان کی زبان میں جادو ہے۔واقعہ میں انبیاء کو جو زبان دی جاتی ہے وہ خاص اور معجزہ کے طور پر ہوتی ہے۔تو تمہارے لئے اردو کا سیکھنا بھی بہت ضروری ہے۔اکثر لوگ اردو لکھنے اور بولنے میں بہت غلطیاں کرتے ہیں جس کی وجہ یہی معلوم ہوتی ہے کہ وہ کہتے ہیں کہ ہم اردو جانتے ہیں حالانکہ وہ نہیں جانتے اور انہیں سیکھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔پس تم اس کو پوری کوشش کے ساتھ سیکھو کیونکہ جب تک تمہیں اس پر قبضہ نہ حاصل ہوگا اُس وقت تک اپنے ملک کے لوگوں پر تم اثر نہیں ڈال سکتے اور اپنے دلائل سے انہیں مؤثر نہیں کر سکتے۔چونکہ الفاظ سے بڑھ کر اور کسی چیز کی کہ تلوار کا بھی اثر نہیں ہو سکتا اس لئے اگر الفاظ اچھے اور موزوں ہوں تو دل میں گڑ جاتے ہیں۔اور اگر تی کرخت اور بے ترتیب ہوں تو نہ کوئی انہیں سننا پسند کرتا ہے اور نہ ان کا کچھ اثر ہوتا ہے اس لئے زبان کا سیکھنا بہت ضروری ہے۔ہمارے بچوں کو اس کے لئے خاص کوشش کرنی چاہئے۔کالج کے متعلق اپیل کا جواب اب رہی اپیل کہ سکول کو کالج بنا دیا جائے میں ان جذبات کو قدر کی نظر سے دیکھتا ہوں جو بچوں نے اپنی آئندہ تعلیم کے متعلق ظاہر کئے ہیں کہ وہ بھی سلسلہ کے انتظام کے ماتحت ہی