زرّیں ہدایات (جلد اوّل برائے مبلغین۔1915ء تا 1930ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 334 of 467

زرّیں ہدایات (جلد اوّل برائے مبلغین۔1915ء تا 1930ء) — Page 334

زریں ہدایات (برائے مبلغین ) بھی زیادہ ہوتی ہیں۔334 جلد اول بہر حال 25 فیصدی ایسی رقم ہے جو ہر ملک کے لوگوں کو مرکز میں بھیجنی چاہئے۔ماریشس کے لوگ یہ ادا نہیں کرتے یا ان سے ادا نہیں کرائی گئی۔حافظ صاحب کا یہ بھی کام ہوگا کہ چندے ماہ بماہ وصول کریں۔25 فیصدی یہاں بھیج کر باقی وہاں جماعت کی تعلیم پر تبلیغ پر یا جہاں جماعت مناسب سمجھے خرچ کی جائے۔اگر اس طرز پر کام کیا جائے گا تو وہاں کے لوگوں میں جوش بھی پیدا ہو جائے گا۔وہاں کچھ عرصہ سے ترقی رکی ہوئی ہے، نئے آدمی کم داخل ہو رہے ہیں اس کی طرف بھی توجہ کرنی چاہئے۔اور اس بات سے ڈرنا چاہئے کہ لوگ لمبے عرصہ تک جماعت میں داخل ہونے سے رکے رہیں۔ایسا ہو تو پھر لمبا وقفہ پڑ جاتا ہے۔جنگوں میں دیکھو جب وقفہ پڑتا ہے تو لمبا وقفہ پڑتا ہے۔جب فتح ہوتی ہے تو متواتر ہوتی جاتی ہے۔اسی طرح انسانوں اور قوموں میں بھی ہوتا ہے۔“ الفضل 29 مئی 1928 ء ) :1 ابو داؤد كتاب الملاحم باب امارات الساعۃ صفحہ 606،605 حدیث نمبر 4312 مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الاولى 2 مسلم کتاب الفتن باب ذكر الدجال صفحه 1271 حدیث نمبر 7373 مطبوعہ ریاض 2000ء الطبعة الثانية