زرّیں ہدایات (جلد اوّل برائے مبلغین۔1915ء تا 1930ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 263 of 467

زرّیں ہدایات (جلد اوّل برائے مبلغین۔1915ء تا 1930ء) — Page 263

زریں ہدایات (برائے مبلغین ) 263 جلد اول بلاد مغربی میں تبلیغ احمدیت حضرت مولوی محمد الدین صاحب بی اے مبلغ امریکہ کی مراجعت 31 دسمبر 1925ء تعلیم الاسلام ہائی سکول کے اولڈ بوائز کی ایسوسی ایشن نے حضرت مولوی محمد الدین صاحب بی اے مبلغ امریکہ کو ان کے امریکہ سے واپس تشریف لانے پر گارڈن پارٹی دی جس میں حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے بھی شمولیت فرمائی۔اس موقع پر حضور نے تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حسب ذیل خطاب فرمایا۔” میں نے یورپ سے واپسی پر اس ایسوسی ایشن سے کہا تھا کہ انگریزی لیکچروں کا سلسلہ جاری رکھا جائے مگر نہ رکھا گیا اس لئے آج مجھے انگریزی میں تقریر کرتے ہوئے جھجک محسوس ہوتی ہے اور میں اردو میں تقریر کرتا ہوں لیکن اردو میں بھی بوجہ حلق کی تکلیف کے زیادہ نہیں بول سکوں گا۔سب سے پہلے تو میں یہ کہتا ہوں کہ جسے ایڈریس دینا ہو اسے ایڈریس کی کاپی پہلے پہنچا دینی چاہئے تا کہ وہ اس کا جواب بھی دے سکے۔ایڈریس دینے والوں کی طرف سے ایڈریس میں جو کچھ کہا گیا ہے اس کے متعلق میں کچھ نہیں کہنا چاہتا کیونکہ میں خود بھی اولڈ بوائز میں شامل ہوں مگر اس کا وہ جواب جو پروفیسر محمد الدین صاحب کی طرف سے دیا گیا ہے اس کے متعلق یہ کہنا چاہتا ہوں کہ جیسا کہ انہوں نے بیان کیا ہے اس سے اتفاق رکھتا ہوں کہ عیسائی ممالک میں جو تبلیغ ہم نے شروع کی ہوئی ہے اس کے متعلق ابھی کام یا عمل کا سوال ہی نہیں ہو سکتا بلکہ اصولی طور پر جو کچھ ہو رہا ہے ہو رہا ہے۔یورپ اور امریکہ کے