زرّیں ہدایات (جلد اوّل برائے مبلغین۔1915ء تا 1930ء) — Page 262
زریں ہدایات ( برائے مبلغین ) 262 جلد اول میں جگہ پکڑے گی۔کئی بار قاضی صاحب غصہ میں آگئے مگر مجھے اطمینان رہا کہ سمجھا لیں گے۔چونکہ شام کا وقت ہو گیا ہے اس لئے میں زیادہ نہیں بول سکتا۔میں بھی قاضی صاحب کا شاگرد ہوں اس لئے میں بھی اس ایڈریس میں شامل ہوتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ قاضی صاحب کو پہلے سے بھی زیادہ مفید بنائے اور ان کی اولا د کو ان سے بڑھ کر خدمت دین کرنے کی توفیق دے۔یہ کہنا مومن کی ہتک ہے کہ اس کی اولاد کو اس جیسا بنائے اس لئے میں یہی کہتا ہوں کہ ان کی اولاد کو ان سے بڑھ کر بنائے۔“ الفضل 22 دسمبر 1925 ء ) 1:بخاری کتاب الصوم باب من اقسم على اخيه ( الخ ) صفحہ 316 حدیث نمبر 1968 مطبوعہ ریاض 1999ءالطبعة الثانية