زرّیں ہدایات (جلد اوّل برائے مبلغین۔1915ء تا 1930ء) — Page 115
زریں ہدایات (برائے مبلغین ) 115 جلد اول تحریری ہدایات برائے مکرم ماسٹر محمد دین صاحب بی اے مبلغ امریکہ 7 جنوری 1923ء کو حضرت خلیفۃ المسیح الثانی نے مکرم ماسٹر محمد دین صاحب بی اے مبلغ امریکہ کو ان کی امریکہ روانگی کے موقع پر حسب ذیل ہدایات رقم فرما کر عنایت فرمائیں:۔السَّلَامُ عَلَيْكُمْ دد مگر می ماسٹر صاحب! اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو اور آپ کو خود آپ کے فرائض پر آگاہ کرے۔مگر میں بھی اپنا فرض ادا کرنے کے لئے مندرجہ ذیل ہدایات لکھ کر دیتا ہوں جو خدا کرے مفید اور با برکت ثابت ہوں۔اسلام کی حقیقت اسلام ایک سوسائٹی کا نام نہیں بلکہ ایک مذہب ہے۔اور سلسلہ احمد یہ ایک انجمن نہیں بلکہ ایک خدا کی قائم کردہ جماعت ہے۔پس اس پر کسی اور چیز کو قیاس نہیں کیا جا سکتا اور نہ اسے دوسری چیزوں پر قیاس کیا جا سکتا ہے۔آپ ایسے ملک میں جاتے ہیں جہاں کے لوگ اس نکتہ کو نہیں سمجھ سکتے۔ان کے نزدیک کچے مذہب کی علامت یہ ہے کہ ضرورتِ وقت کے مطابق تبدیل ہو سکے۔اور اسلام کے نزدیک سچا مذ ہب وہ ہے جو فطرت کا صحیح رہنما اور راست باز آئینہ ہو پس اس سے بدلنا بیماری ہے نہ کہ صحت۔اس امر کو وہ لوگ تنگ خیالی اور جہالت خیال کرتے ہیں۔پس سب سے زیادہ اس دشمن کے حملوں کو آپ نے دور کرنا ہے اور اس کے پنجوں سے لوگوں کو چھڑانا ہے۔مذہب کی حقیقی عظمت ثابت ہو چکنے کے بعد پھر راستہ بالکل آسان ہوتی