حضرت زینب ؓ بنت محمد ﷺ

by Other Authors

Page 2 of 18

حضرت زینب ؓ بنت محمد ﷺ — Page 2

حضرت زینب بنت حضرت محمد ملاله 2 والد محترم حضرت محمد مال سے آپ کا نسب نامہ اس طرح ہے۔حضرت زینب بنت محمد بن عبد اللہ بن عبد المطلب بن ہاشم بن عبد مناف بن قصی۔والدہ محترمہ حضرت خدیجہ الکبری کی طرف سے سلسلہ نسب یوں ہے۔حضرت زینب بنت خدیجہ بنت خویلد بن اسد بن عبد العزیٰ بن قصی۔(1) آپ کی امی حضرت خدیجہ نے حضرت زینب کی بہت اچھی تربیت کی۔حضرت خدیجہ بہت سمجھدار، بہت سلیقے والی ، بہت ہی سلجھی ہوئی خاتون تھیں۔رسول کریم ﷺ کی بہت ہی پیاری اور ہمدرد بیوی صلى الله تھیں۔ہر دکھ اور تکلیف میں رسول کریم ﷺ کے شانہ بشانہ ان کا ساتھ دیا۔پہلی اولا د ہونے کے ناطے حضرت زینب نے ماں باپ کی ڈھیروں خوبیاں اور پیار لیا۔حضرت زینب کی شادی بعثت نبوی سے پہلے عربوں کے رواج کے مطابق کم سنی میں ہی ان کے خالہ زاد حضرت ابو العاص بن ربیع سے ہوئی۔حضرت ابو العاص حضرت خدیجہ کی حقیقی بہن ہالہ بنت خویلد کے بیٹے تھے۔آپ سب سے بڑی بچی تھیں۔قدرتی طور پر حضرت خدیجہ نے پہلی بچی کی شادی کے موقع پر اپنی بساط کے مطابق اپنی سب سے اچھی چیز ایک یمنی ہار جو عقیق کا بنا ہوا تھا۔حضرت زینب کے جہیز میں دیا۔