حضرت زینب ؓ بنت محمد ﷺ — Page 1
حضرت زینب بنت حضرت محمد من الله 1 پیارے بچو! حضرت زینب بنت حضرت محمد والا الله حضرت زینب حضرت رسول اللہ علیہ اور حضرت خدیجہ کی سب سے بڑی بیٹی تھیں۔آپ ان ماں باپ کی بیٹی تھیں جو ساری دنیا میں سب سے افضل والدین تھے۔رسول کریم اللہ کے اس دنیا میں آنے سے پہلے لوگ اپنی بیٹیوں کو زندہ دفن کر دیتے تھے۔اگر وہ بیچ بھی جاتیں تو ان کو بالکل پیار نہیں کرتے تھے، نہ ان کو کسی قسم کا انسانی حق دیتے تھے۔جانوروں جیسا سلوک کرتے تھے۔رسول کریم ﷺ کو اللہ تعالیٰ نے تمام دنیا کے لئے رحمت بنا کر بھیجا۔آپ ﷺ نے آ کر عورتوں کو بہت احترام اور عزت دلوائی۔آپ علیہ نے بتایا کہ بیٹیاں تو بہت پیاری ہوتی ہیں اور جو اپنی دو یا دو سے زیادہ بیٹیوں کی اچھی تربیت کرے گا وہ میرے ساتھ جنت میں ایسے ہوگا جیسے میری یہ دو انگلیاں۔حضرت زینب رسول کریم ﷺ کی نبوت سے 10 سال پہلے پیدا ہوئیں یعنی 30 میلا د نبوی میں آپ کی پیدائش ہوئی اس وقت رسول کریم نے کی عمر 10 سال تھی۔