حضرت زینب ؓ بن جحش — Page 6
حضرت زینب 6 زینب بنت جحش بھی ایمان لاکر السابقون الاَوَّلُونَ (پہلے ایمان لانے والے لوگوں ) میں شامل ہو گئیں۔تاریخ کی کتب میں لکھا ہے کہ آپ كَانَتْ قَدِيمَةُ الْإِسْلَام تھیں ( یعنی اول دور میں اسلام لانے والی خاتون تھیں )۔(2) الم المؤمنین حضرت زینب بنت جحش ایسی نیک اور بزرگ ہستی تھیں کہ اُن کے اندر نیکی کے بہت سے پہلو جمع تھے۔آپ کو سب سے بڑی فضیلت اور شرف تو یہی حاصل تھا کہ اللہ تعالیٰ کی تمام مخلوق میں سب سے زیادہ افضل شخص حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم آپ کے ماموں زاد اور شوہر تھے۔حضرت زینب کے ایک بھائی حضرت عبد اللہ بن جحش وہ خوش نصیب انسان تھے جن کے ہاتھ سے سب سے پہلے اسلام کا جھنڈا لہرایا گیا۔پھر آپ کے دوسرے بھائی ابو احمد بن جحش اسلام کے نامور شاعروں میں شمار ہوتے تھے۔پھر حضرت زینب کی بہن حضرت حمنہ بھی اسلام قبول کرنے والے پہلے لوگوں میں شامل تھیں حضرت زینب کی والدہ محترمہ امیمہ بنت عبد المطلب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سگی پھوپھی تھیں۔