حضرت زینب ؓ بن جحش — Page 23
حضرت زینب 23 تمام ازواج کے پاس تشریف لے جاتے اور دلجوئی کے لئے اُن سے گفتگو فرماتے۔حضرت زینب کو یہ شرف حاصل تھا کہ پیارے آقاصلی اللہ علیہ وسلم جب ان کے گھر میں جاتے کچھ دیر ٹھہر تے تو آپ کے ہاں سے شہد بھی نوش فرمایا کرتے تھے۔(9) پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی طرح آپ ﷺ کی تمام بیویاں بھی بہت سادہ زندگی بسر کرتی تھیں۔اُم المومنین حضرت زینب بھی دنیا کی رنگینیوں ، مال و دولت یا کسی اور چیز کا شوق نہیں رکھتی تھیں بلکہ وہ اپنے ہاتھ سے کام کرتی تھیں اپنے ہاتھ سے ریشم کا اون بنا کر بچتی تھیں اور ساری آمدنی خدا تعالیٰ کی راہ میں خرچ کر دیتی تھیں۔پیارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت کو اپنے لئے خوش قسمتی کا باعث سمجھتیں اور بہت ہی زیادہ محبت سے اور شوق سے آپ ﷺ کی خدمت میں لگی رہتیں۔الم المؤمنین حضرت زینب تقوی و پاکیزگی اور پرہیز گاری میں اعلیٰ مقام رکھتی تھیں۔دل کی بہت بھی تھیں۔اور خود محنت کر کے جو مال