ظہورِ امام مہدی ؑ — Page 71
ایک نور آسمان سے قادیان کی طرف نازل ہوا۔مگر افسوس کہ میری اولا داس سے محروم ہوگئی۔یہ روایت آپ کے ایک رفیق جناب حافظ محمد یوسف صاحب ضلع دار نہر نے کئی جگہ بیان کی۔(ازالہ اوہام صفحہ ۴۹۷ ، روحانی خزائن جلد ۳) ۱۲۔حضرت خواجہ غلام فرید صاحب آف چاچڑاں شریف کے سامنے ایک دفعہ حافظ گتوں نامی ایک شخص نے حضرت مرزا صاحب کے بارے میں کچھ نازیبا الفاظ کہنے کا آغاز کیا ہی تھا کہ آپ اس پر برس پڑے اور فرمایا :- اوصاف مهدی پوشیده و پنہاں ہستند - آنچناں نیست که در دلهاء مردم نشسته است - چه عجب کہ ہمیں مرزا صاحب قادیانی مهدی باشد ارشادات فریدی جلد ۳ صفحه ۱۲۳) یعنی مہدی کی صفات پوشیدہ و پنہاں ہیں وہ نہیں جو لوگوں کے دل میں بیٹھی ہوئی ہیں۔یہ کونسی تعجب کی بات ہے کہ مرزا صاحب قادیائی ہی مہدی ہوں۔۱۳۔احناف کے مشہور و مستند عالم مولوی محمد رمضان شاہ صاحب نے ”آخری گت“ مطبوعہ مجتبائی ۲۷۸ ہجری میں لکھا ہے۔کہے ہیں کہ اس سال رمضان میں سورج چاند کی گہن دونوں سنیں پہل تیرھویں چاند کا گہن ہو ستائیسویں گہن سورج کا ہو یعنی ظہور مہدی کی علامت کسوف و خسوف کی بناء پر امام مہدی علیہ السلام کا انتظار ہے