ظہورِ امام مہدی ؑ

by Other Authors

Page 63 of 97

ظہورِ امام مہدی ؑ — Page 63

جہاز ، ریل، موٹریں وغیرہ نئی سواریاں ایجاد ہوئیں۔طاعون پھوٹی۔زلزلے آئے۔قحط پڑے۔جنگیں ہوئیں۔جھوٹ عام پھیل گیا۔دمدار ستارہ نکلا۔بدا خلاقیاں عروج کو پہنچیں۔دخانی جہاز نکلے۔چھاپہ خانے بکثرت بنے۔ٹڈی دل آئے۔نا گہانی موتیں ہونے لگیں۔ماں باپ سے بدسلوکی ہونے لگی۔اخلاقی و تمدنی بگاڑ ظاہر ہوا۔مزدوروں کی طاقت منظم ہوئی۔مشرق و مغرب کے تعلقات کا قیام ہوا۔عربوں پر انتہائی مشکل ادوار آئے۔دجال پوری تفصیل کے ساتھ ظاہر ہوا۔یا جوج و ماجوج بصورت روس وامریکہ نکلے۔مغربی اقوام روحانی آنکھ سے محروم ہو ئیں۔