ظہورِ امام مہدی ؑ — Page 62
(0)۔جب تیرھویں صدی کا اخیر ہوا اور چودھویں صدی کا ظہور ہونے لگا تو خدا تعالیٰ نے الہام کے ذریعہ سے مجھے خبر دی کہ تو اس صدی کا مجدد ہے“۔( کتاب البریہ صفحہ ۱۶۸ ، حاشیہ) (ب)۔”ہائے یہ قوم نہیں سوچتی کہ اگر یہ کاروبار خدا کی طرف سے نہیں تھا تو کیوں عین صدی کے سر پر اس کی بنیاد ڈالی گئی اور پھر کوئی بتلا نہ سکا کہ تم جھوٹے ہو اور فلاں سچا آدمی ہے“۔(ضمیمہ اربعین نمبر ۳، ۴ صفحہ ۲) (ج)۔افسوس ان لوگوں کی حالتوں پر ، ان لوگوں نے خدا اور رسول کے فرمودہ کی کچھ بھی عزت نہ کی اور صدی پر بھی سترہ برس گزر گئے مگر ان کا مجد داب تک کسی غار میں چھپا بیٹھا ہے“۔( اربعین نمبر ۳ صفحہ ۱۳)۔یہ اعلان حضرت مرزا صاحب علیہ السلام نے صدی کے سترہ برس گزرنے پر فرمایا۔مگر اب تو چودھویں صدی اختتام پذیر ہو چکی اور پندرھویں صدی کے بھی قریباً آٹھ سال ختم ہورہے ہیں۔!!!! زمانہ وظہور امام مہدی کی دیگر نشانیاں قرآن کریم اور آنحضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کے آخری زمانہ اور ظہور مہدی علیہ السلام کے متعلق بیان فرمودہ ساری نشانیاں پوری ہو چکی ہیں۔ان کا ذکر کرنا ضروری ہے۔کیونکہ ان میں سے ہر ایک اپنی ذات میں ایک زبر دست گواہ کی حیثیت رکھتی ہے۔اونٹنیاں بے کار ہو چکی ہیں۔نہریں کھودی گئیں۔پہاڑ توڑے گئے۔