یادوں کے نقوش — Page 92
“ 153 یہ حکمت عملی مرتب کی گئی کہ دو گھنٹے کیلئے کام بند کر دیا جائے۔ساتھ ہی جملہ میٹیریل اکٹھا کر لیا جائے۔ایک دو دفعہ پولیس آئی۔محترم صدر صاحب عمومی کی موجودگی میں علیک سلیک کے بعد کسی قسم کی مداخلت کے بغیر چلی گئی۔سیلاب کے باعث ربوہ اور گردونواح میں خشت بھٹہ اور سیمنٹ نایاب تھا۔چنانچہ راتوں رات دو ٹرالیاں خشت سالار والا سے اور سیمنٹ چک 46 سے منگوایا گیا۔ان حالات میں جن مخلص احمدیوں کے زیر تعمیر مکان کے پاس اینٹیں سیمنٹ تھا سبھی نے رابطہ کرنے پر پیش کر دیا۔(جزاکم الله احسن الجزاء) اس مختصر سے وقفہ میں حسب ضرورت تعمیراتی سامان اور افرادی قوت جمع کر لی گئی۔چنانچہ رات کے بارہ بجے کام دوبارہ شروع ہوا۔کام شروع ہونے پر محترم صدر صاحب عمومی سے آرام کرنے کی درخواست کی گئی اور یقین دلایا گیا کہ انشاء اللہ نماز فجر تک تعمیر مکمل کر لی جائے گی۔چنانچہ محترم حکیم صاحب گھر تشریف لے گئے لیکن ایک گھنٹہ بھی نہ گزرا تھا کہ محترم حکیم صاحب دوبارہ میدان عمل میں تشریف لے آئے۔آتے ہی فرمایا ”آپ سب کام کر رہے ہیں۔میرے لئے گھر جا کر سو رہنا ناممکن ہے چنانچہ مسلسل تعمیر شروع رہی۔جس میں 98 مخلصین جماعت نے جوش و خروش سے حصہ لیا۔اس ہنگامی اور اجتماعی و قار عمل کے نتیجہ میں نماز فجر سے قبل مطلوبہ 459 فٹ لمبی اور 6 فٹ اونچی دیوار کی تعمیر محترم صدر صاحب عمومی کی موجودگی میں تکمیل پذیر ہوئی۔(الحمد للہ علی ذالک) اور یہ ہنگامی وقار عمل صبح 5 بجے دعا پر ختم ہوا۔بعد از دعا نماز فجر سب نے بیت مہدی میں باجماعت ادا کی۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ رات جب کام شروع ہوا تو ویڈیو کیسٹ کا انتظام بھی کیا گیا تھا۔جملہ مخلصین جماعت نے دست با کار دل بایار کے مصداق جس محنت جذ بہ اور بشاشت “ 154 کے ساتھ یہ خوشگوار فریضہ ادا کیا۔کیمرہ کی آنکھ نے بھی اسے ہمیشہ کیلئے محفوظ کر لیا۔کام کے دوران خاص و عام خصوصاً اعلیٰ تعلیم یافتہ خدام کا جذ بہ شوق قابلِ دید اور قابل رشک تھا۔کام کی تعمیل کے بعد محترم صدر صاحب عمومی نے 19 نومبر 1992ء کو حضور کی خدمت میں جو تفصیلی رپورٹ ارسال فرمائی اس کے چند فقرات تحدیث نعمت کے طور پر پیش ہیں، آپ نے لکھا:۔سیدی! ہماری کاوش اور منصوبہ بندی سے ہمارا یہ انتہائی قیمتی پلاٹ حکم امتناعی اور ہر قسم کی غیر قانونی پیچیدگی رکاوٹوں ، شرارتوں سے محفوظ ہو گیا۔اس ہنگامی خدمت میں بشاشت بگن ، جوش و جذبہ سے کام کرنے والے جملہ مخلصین کیلئے خصوصی دعا کی درخواست ہے۔ان میں ناصر احمد ظفر صاحب ، مکرم بشیر احمد سیفی صاحب ، مکرم ماسٹر عبدالمجید صاحب صدر محلہ مکرم ماسٹر جاوید اختر صاحب، مکرم خواجہ مجید احمد صاحب ( اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند کرے) مکرم منظور احمد باجوہ صاحب مکرم مبشر احمد صاحب ڈھلوں اور جملہ کارکنان دفتر صدر عمومی خصوصی دعا کے مستحق ہیں۔ایسے ہی گولبازار ،، ربوہ اور ر بوہ کے دوسرے خدام نے ساری رات نہایت جوش و جذبہ سے کام کیا۔“ ( والسلام حضور کا ادنی غلام ) دستخط صدر عمومی 19 نومبر 1992ء شادی ہال کی چار دیواری کی تعمیر کے بعد آپ نے بہت بڑا ہال، گیلریاں، کمرے، باتھ رومز، اور لان وغیرہ تعمیر کروائے۔اس طرح کروڑوں روپے کی مالیت کے ایک شاندار اور بر موقع جماعت کے پلاٹ کو محفوظ کرنے کی توفیق پائی۔(الحمد لله علی ذالک)