یادوں کے نقوش

by Other Authors

Page 133 of 137

یادوں کے نقوش — Page 133

“ 233 نماز جنازہ پڑھائی جس میں غیر معمولی تعداد میں آپ کے عزیز و اقاب دوست و احباب اور مخلصین جماعت نے شمولیت فرمائی۔بیت مبارک سے بہشتی مقبرہ تک آپ کے سفر آخرت میں بڑی تعداد میں احباب نے شمولیت کی۔جس میں احمد نگر سے آئے ہوئے غیر از جماعت دوست بھی شامل تھے۔موصوف کو تدفین کے بعد مزید یہ سعادت نصیب ہوئی کہ حضرت خلیفۃ امسیح الرابع نے لندن میں آپ کی نماز جنازہ غائب پڑھائی۔احباب جماعت سے درخواست دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس مخلص بھائی کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان خصوصاً آپ کی بیوہ اور سات بیٹوں دو بیٹیوں اور دونوں بھائیوں اور ان کے جملہ اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے اور سب کا حافظ و ناصر ہو۔آمین (روز نامہ الفضل 26 را پریل 1994ء) “ 234