یادوں کے دریچے

by Other Authors

Page 81 of 117

یادوں کے دریچے — Page 81

یادوں کے دریچ 81 نے میرا تعارف کروایا کہ امام جماعت احمدیہ کا یہ لڑکا ہے۔یہ سن کر ڈاکٹر خان صاحب نے درد صاحب کو کہا کہ حضرت صاحب کی خدمت میں میری طرف سے درخواست کریں کہ کھانے پر ان کو بھی ساتھ لے آئیں۔چنانچہ کھانے پر حضرت صاحب ، درد صاحب اور خاکسار گئے تھے۔کھانے کے بعد مجھے تو واپس گھر بھجوا دیا گیا۔یہ میٹنگ خاصی طویل تھی مگر خان عبدالغفار خان صاحب کسی صورت قائد اعظم سے ملنے کے لئے تیار نہ ہوئے۔سرحد کے دورہ سے واپس آکر حضرت مصلح موعودؓ نے خان بہادرقلی خان صاحب جو ایک با اثر خاندان کے سربراہ تھے ، کوہاٹ میں رہتے تھے کے نام خط لکھا۔جس میں ان کو پاکستان کے حق میں اپنا اثر و رسوخ استعمال کرنے اور پاکستان کے حق میں فضاء پیدا کرنے کی ترغیب دلائی تھی۔یہ خط حضرت صاحب نے مجھے دیا کہ تم نے لے کر جانا ہے۔نذیر ڈرائیور کو جو حضرت صاحب کے ذاتی ڈرائیور تھے حکم دیا کہ فوری طور پر مجھے کو ہاٹ لے جائیں۔میں یہ خط لے کر جب کو ہاٹ پہنچا تو دو پہر کے تین بجے کے قریب کا وقت تھا۔ان کے ملازم نے کہا کہ خان صاحب آرام فرما رہے ہیں۔میں نے اس سے کہا کہ میں لاہور سے امام جماعت احمدیہ کا ضروری خط لے کر آیا ہوں جو ابھی پہنچانا ہے۔چنانچہ وہ اندر گیا اور چار پانچ منٹ میں ہی خان صاحب با ہر اپنے بیٹھنے والے کمرہ میں تشریف لے آئے۔میں نے حضرت صاحب کا خط ان کو دیا۔بند لفافہ تھا۔میں نے کہا یہ خط حضرت امام جماعت احمدیہ کا آپ کے نام ہے۔یہ سن کر انہوں نے بڑے احترام سے خط وصول کیا اور مجھے کہا کہ آپ بیٹھیں میں ابھی جواب لکھ کر لاتا ہوں۔چند منٹ بعد واپس آئے اور بند لفافہ حضرت صاحب کے نام مجھے دیا۔پھر مجھ سے پوچھا راولپنڈی ٹھہر کر آئے ہیں؟ میں نے نفی میں جواب دیا اور ان کو بتایا کہ مجھے ہدایت تھی کہ سید ھے کو ہاٹ جا کر آپ کو یہ خط پہنچانا ہے۔اس پر کہنے لگے کہ مجھے سخت شرمندگی ہو رہی ہے آپ نے کھانا بھی نہ کھایا ہو گا۔کچھ دیر ٹھہریں میں کھانے کا جلد انتظام کروا دیتا ہوں۔میں نے معذرت کی کہ حکم یہ ہے کہ فوری روانہ ہونا ہے۔ان کا اصرار تھا کہ پھر چائے پیے بغیر تو میں جانے نہ دوں گا۔چنانچہ چائے اور کچھ کھانے کی چیزیں میں نے اور نذیر ڈرائیور صاحب نے کھا ئیں اور روانہ ہونے لگے تو باہر کا ر تک چھوڑنے آئے اور مجھے کہا کہ خط میں تو میں نے لکھ دیا ہے لیکن میری طرف سے زبانی بھی حضور کی خدمت میں عرض کر دیں کہ آپ نے جو حکم دیا ہے وہ میں بہر حال پورا کرنے کی کوشش کروں گا۔