یادوں کے دریچے

by Other Authors

Page 6 of 117

یادوں کے دریچے — Page 6

6 پیغام میں ماہنامہ انصار اللہ کی کمزور مالی حالت کے پیش نظر مالی اعانت کی خاص تحریک کی۔اس سلسلہ میں آپ کا دوسرا اہم کام تاریخ انصار اللہ کی تدوین ہے جس کی جلد اول آپ کے دور میں 1978ء کو طبع ہو کر منصہ شہود پر آگئی تھی۔تاریخ انصار اللہ جلد اول صفحہ 6) آپ ایک صاحب قلم اور عمدہ مقرر تھے۔سالانہ اجتماعات کے موقع پر آپ کو اصلاحی وتربیتی تقاریر کرنے کی سعادت ملی۔آپ ایک نفیس طبع اور بہترین منتظم تھے۔آپ کی ادبی تحریر کا اندازہ " " سے خوب ہوتا ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کی خدمات قبول فرمائے اور آپ کے درجات بلند کرے۔آمین حضرت خلیفتہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ نے آپ کی وفات پر خطبہ جمعہ مورخہ 25 جون 2004ء میں فرمایا: - حضرت خلیفۃ المسیح الثانی کے دوسرے بیٹے تھے۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ساتھ سفروں میں کافی رہے ہیں اور پھر مولوی فاضل کا امتحان پاس کیا۔یو نیورسٹی سے گریجوایشن کی اور اس کے بعد آپ نے زندگی وقف کر دی اور تحریک جدید میں حضرت مصلح موعود نے ان کو لگایا تھا اور آپ نے بڑا لمبا عرصہ خدمت سلسلہ کی توفیق پائی خطبات مسرور جلد 2 صفحہ 441)