یادوں کے دریچے

by Other Authors

Page 4 of 117

یادوں کے دریچے — Page 4

یادوں کے در بیچے 4 میں شائع ہوئیں۔اور اتنی ہی تعداد میں کتب Reprint ہوئیں۔لو ایک نہایت اہم کتاب بانی مجلس انصار اللہ حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب ( جو صدر مجلس بھی رہے) کی سیرت و سوانح پر مجلس انصاراللہ کے ایک سابق صدر صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب کی تحریر کردہ یادوں کے دریچے پہلی بار کتابی صورت میں منظر عام پر لانے کی توفیق مل رہی ہے۔خاکسار نے اس کتاب کا اصل مسودہ بالاستیعاب اور بعد ازاں پروف ریڈنگ کی غرض سے پڑھا۔یہ کتاب انشاء اللہ جماعت کے تمام طبقہ کے افراد بالخصوص نوجوان نسل کے لئے مفید ثابت ہوگی۔اس میں اولاد کی تربیت و تعلیم کے وہ اچھوتے و نرالے رنگ ملیں گے جو سید نا حضرت مصلح موعودؓ نے اپنی اولاد کے لئے اختیار کئے اور وہ ہمارے لئے بھی مشعل راہ ہیں۔اللہ تعالیٰ اس کتاب کو تمام احمدی احباب کے لئے نافع بنائے۔آمین قارئین کی آسانی کے لئے مسلسل لکھے گئے مسودہ میں ذیلی عناوین لگائے گئے ہیں تا مطالعہ کے دوران دلچپسی قائم رہے اور مضمون یا تقریر کی تیاری میں سہولت رہے۔اس کتاب کی اشاعت پر ہم جہاں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کر رہے ہیں وہاں خاکسارا رشاد نبوی من لَّا يَشْكُرُ النَّاسَ لَا يَشْكُرُ الله کے تحت ان تمام خدمت گزاروں کا شکر یہ ادا کرنا چاہتا ہے جنہوں نے اس علمی، روحانی اور اخلاقی مائدہ کی تیاری میں قیادت اشاعت کے ساتھ تعاون فرمایا ہے۔فجزاهم الله تعالی