یادِ محمود ؓ — Page 17
17 نشان رحمت باری تھے مصلح موعود خدا کے دین پہ واری تھے مصلح موعود ہر ایک رنگ میں ادیان باطلہ کیلئے بس ایک ضربت کاری تھے مصلح موعود نکھار دی ہے گلستان احمدی کی فضا چمن میں بادِ بہاری تھے مصلح موعود دلوں میں اپنے محتبوں کے جاگزیں لیکن عدو کے ذہن یہ طاری تھے مصلح موعود مسیح و مهدی دوراں کے حسن کا نقشہ نزول رحمت باری تھے مصلح موعود زمیں جیسے اتر آئے صاحب افلاک سمجھ سکا ہے یہی کچھ نسیم کا ادراک (نسیم سیفی)