یادِ محمود ؓ

by Other Authors

Page 96 of 132

یادِ محمود ؓ — Page 96

96 96 آؤ یارو! مهدی مسعود کی باتیں کریں ملت اسلام کے موعود کی باتیں کریں کر گیا جنگل کو منگل جس کا عزم آہنی دیکھ کر ربوہ کو اس محمود کی باتیں کریں خاک کے ذرّوں کو ہمدوش ثریا کر دیا معدن صد عز و شان و جود کی باتیں کریں ساری دنیا میں کریں تبلیغ دین دین مصطفی حضرت انسان کی بہبود کی باتیں کریں جس نے پروانوں کو بخشا سوز و ساز زندگی اس چراغ محفل مقصود کی باتیں کریں جس نے دی توفیق مہدی کی غلامی کی مجھے شوق اس قادر کی اس معبود کی باتیں کریں (عبدالحمید شوق)