حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا وصال

by Other Authors

Page 28 of 31

حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا وصال — Page 28

حالانکہ گھوڑے گدھے بیل سب زمین پر پیدا ہوتے ہیں پس ان تمام آیات سے ظاہر ہے کہ جو چیز خُدا تعالے کے آسمانی حکم سے زمین پر پیدا ہو۔اس پر نزول کا اطلاق ہوتا ہے۔پس لفظ نزول سے یہ نتیجہ نکالنا کہ مسیح آسمان سے نازل ہوں گے سخت غلط راہ ہے جیسی پر عقلمند کو پر ہیز لازم ہے۔چھٹا شبہ : ایک شبہ یہ کیا جاتا ہے کہ اگر بر آسمان پر نہیں جاسکتا تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم معراج کی رات کس طرح آسمان پر پہنچے گئے اس کے جواب میں یاد رکھنا چاہیئے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا معراج جسم عنصری کے ساتھ نہیں ہوا تھا بلکہ وہ نہایت لطیف قسم کا کشف تھا جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دکھایا گیا۔آپ کا مادی جسم ہرگز آسمان پر نہیں لے جایا گیا۔دلائل ملاحظہ ہوں۔۱- اگر حضور حسیم عنصری کے ساتھ آسمان پر جاسکتے تھے تو آپ نے کفار مکہ کو یہ جواب کیوں دیا که هل كُنتُ الَّا بَشَرًا رَسُولاً - (بنی اسرائیل : ۹۳) - -Y کہ میں تو بشر رسول ہوں آسمان پر نہیں جاسکتا۔جس سورت میں معراج کا ذکر ہے وہاں اللہ تعالیٰ نے تصریح کر دی ہے کہ معراج ایک رویا تھی۔یعنی ایک کشف تھا جو آپ کو دکھلایا گیا۔اللہ تعالے فرماتا ہے :- وَمَا جَعَلْنَا الرَّؤيَا التِي ارَيْنَاكَ إِلَّا فِتْنَةٌ لِلنَّاسِ - دبنی اسرائیل : ۶۱ ) یعنی ہم نے جو رڈیا تجھے دکھلائی ہے وہ لوگوں کے لئے ایک امتحان کے طور پر ہے۔۳۔پھر حضرت عائشہ صدیقہ سے روایت ہے۔وہ فرماتی ہیں۔خدا کی قسم حضور کاجسم زمین سے جدا نہیں ہوا تھا۔راکشاف از علامہ محمد بن عمروز محشری ۳۳ زیر است سبحان الذي أسرى بعبده ليلا ) -۔پھر بخاری جو حدیث کی کتابوں میں مسلمہ طور پر صحت کے لحاظ سے اول نمبر پر ہے ہمیں لکھا ہے :۔