حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا وصال — Page 19
یعنی عیسے کو اللہ تعالیٰ نے یہ عزت دیا کہ آسیب کے اصحاب دنیا میں پھیل گئے ان کی زندگی میں اور ان کی موت کے بعد۔متفرق شبہات کا ازالہ ایک عقلمند اور خدا ترس انسان کے سامنے وفات مسیح پر اتنے دلائل کافی ہوں گئے قرآن محدیث پکار پکار کر گواہی دے رہے ہیں کہ مسیح ناصری فوت ہو چکے ہیں۔بزرگان امت کے حوالہ جات اس کی تائید میں ہیں۔سنت اللہ یہی ہے کہ جو شخص سرجاء سے وہ زندہ دوبارہ دنیا میں نہیں آتا۔لہذا ہم انہیں دلائی پر اکتفا کرتے ہیں اور چند شبہات کا یہاں ازالہ کرنا ضروری جانتے ہیں جو اس مسئلہ کے سمجھنے میں روک بنتے ہیں۔حیات مسیح کا عقید اسلام میں کہاں سے آیا ؟ ایک شبہ یہ کیا جاتا ہے کہ اگر حضرت مسیح فوت ہو گئے تھے تو عوام الناس مسلمانوں نے حیات مسیح کا عقیدہ کہاں سے لے لیا ہے سو اس کا جواب یہ ہے کہ جب اسلام کی ترقی کا زمانہ تھا۔اس وقت عیسائی لوگ فوج در فوج اسلام میں داخل ہوئے اور یہ ایک فطری تقاضا ہے کہ انسان اپنے خیالات کو آہستہ آہستہ چھوڑتا ہے۔مثل مشہور ہے کہ رام رام نکلتے ہی نکلے گا۔اور رحیم کا نام داخل ہوتے ہوتے ہی داخل ہو گا ان لوگوں کے دلوں سے مسیح ناصری کی بے جا محبت شرک کے مقام سے تو بے شک نیچے گر گئی تھی۔لیکن ابھی کئی طور پر دل سے نہ نکلی تھی۔عیسائی مذہب میں پہلے سے مسیح کی آمد ثانی کی پیش گوئی موجود تھی انہوں نے اسلام میں بھی مسیح کی آمد ثانی کی خبر پائی۔جب سے فوراً انہوں نے یہ خیال کیا کہ یہ وہی خبر ہے جو عیسائیت میں موجود ہے۔پس انہوں نے اعتقاد کر لیا کہ پہلے مسیح خود دوبارہ آئیں گے اور وہ آسمان پر