حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا وصال — Page 17
14 وفات مسیح مان کر اجماع امت کے برخلاف چلتی ہے۔تو اس کے جواب میں یا د رکھنا چاہیئے کہ جب قرآن و حدیث نبویہ سے وفات مسیح ثابت ہو گئی تو قرآن و حدیث کے مقابلہ میں کو نسا اجماع پیش ہو سکتا ہے۔قرآن نے مسیح کو مار دیا۔احادیث سے وفات ثابت ہے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فوت ہو کر ثابت کر دیا کہ تمام نبی وفات پاگئے ہیں۔سے بدنی گر کسے پائندہ بودے ابوالقاسم محمد زندہ بودے صحابہ کا پہلا اجماع جیسا کہ ہم پہلے لکھ چکے ہیں اس بات پر ہوا کہ تمام انبیاء وفات پاگئے ہیں۔پس چند مولویوں کا اجماع کہ عیسی آسمان پر زندہ ہے قرآن وحدیث اور صحابہ کے اجماع کے مقابلہ میں کوئی وقعت نہیں رکھتا۔باقی یہ کہنا کہ اس مسئلہ پر تمام امت کا اجماع ہے غلط ہے۔ہمارے پاس امت محمدیہ کے بزرگوں کی بیسیوں شہادتیں موجود ہیں جو وفات مسیح کے قائل تھے حضرت مرزا صاحب کے دعوئی سے پہلے کے لوگوں اور آپ کے دعویٰ کے بعد کے لوگوں کی بھی۔بہر حال ہر زمانہ میں ایسے محقق مسلمان ہوتے چلے آئے ہیں جو وفات مسیح کے قائل تھے اور آج کے زمانہ میں بھی جماعت احمدیہ سے باہر ایسے محقق مسلمان موجود ہیں جو علی الاعلان وفایت میح کو مانتے ہیں لہذا یہ کہنا کہ حیات مسیح پر اجماع ہے غلط دعویٰ ہے۔ہم یہاں چندا کا بر امت کی شہادات پیش کرتے ہیں تاکہ واضح ہو جائے کہ حیات مسیح پر ہر گز امت کا اجماع نہیں ہوا۔ا - حضرت عبد اللہ بن عباس نی صحابی :- انہوں نے لفظ مُتَوَفِّيْكَ کا معنیٰ مُمِيتُكَ بیان کر کے اپنا عقیدہ صاف ظاہر کیا کہ ان کے نزدیک میخ فوت ہو چکے ہیں۔اے ه: - بخاری الجوالثاني كتاب التغير باب قوله مَا جَعَلَ اللَّهُ مِن نَّحِيرَةٍ وَلَا سَائِبَةٍ -