واقعات صحیحہ

by Other Authors

Page 83 of 142

واقعات صحیحہ — Page 83

۸۳ انجمن حمایت اسلام - منشی الہ بخش صاحب۔غلام محمد صاحب مرید خاص پیر صاحب۔حکیم محمد یین صاحب وغیرہ ان سب لوگوں نے جو معزز عہدوں پر ممتاز اور صاحب فہم ہیں منشی نظام دین صاحب کی معرفت تحریری عرضی پیر صاحب کی خدمت میں بھیجی۔ملک محمد دین کتب فروش نے پیر صاحب کی طرف سے جواب لکھا کہ ان سب لوگوں کو لے کر حاضر ہو جاؤ پیر صاحب سب کی تسلی کر دیں گے۔سائلین اس نامردانہ اور قطعاً بے محل جواب سے مایوس ہو گئے مگر منشی نظام الدین صاحب پیر صاحب کے پاس گئے۔اور بڑے شد و مد سے ظاہر کیا کہ آر پبلک جلسہ کر کے ضرور تقریر کرنی چاہئے اور مصلحت اور امیدیں اس امر کی مقتضی ہیں کہ آپ ضرور کچھ فرما ئیں اور اس جلسہ کے اخراجات کے متکفل ہم ہوں گے مگر باوجود اس کے پیر صاحب نے ایک ہی لا زبان میمنت نشان پر جاری رکھا اور فرمایا میری آواز دھیمی ہے میں ممبر پر کھڑا ہو کر تقریر کرنے کے قابل نہیں۔اس پر بھی لوگ اصرار کرتے رہے اور آپ کے حاضرین مرید اصرار کرنے والوں سے دل و زبان سے متفق تھے۔پھر بادشاہی مسجد میں پیر صاحب کے آگے لوگوں نے ہاتھ جوڑے مگر آپ نے نقاب سے منہ باہر کرنا گوارا نہ کیا اس لئے کہ دلی شعور اُن کو یقین دلاتا تھا کہ سخن گفت و دشمن بدالست و دوست که در مصر ناداں تر از ؤے ہم اوست۔اب میں امرتسری صاحب سے اگر کچھ بھی دیانت اُن میں ہے پوچھتا ہوں کہ کیا لوگوں نے توجہ پر اکتفا کی اور اُن کی رُوحوں میں وہ سچا میلان تقریر سننے کا پیدا نہ ہوا جو بمقتضائے قانون قدرت انسان کے اندر ودیعت کیا گیا ہے۔رہی یہ بات کہ ایسی نا مرادی اور خذلان اور صاف فرار دیکھ کر اور الہی نسبتوں سے قطعاً مہجور پا کر بھی کیوں لوگ پیر صاحب کے پیچھے چلتے رہے اور بعض لوگ اب تک اُن کا ساتھ دے رہے ہیں۔یہ بات خدا تعالیٰ کے سنن اور ابتلاؤں اور امتحانوں کے اسرار سے ہے اس لئے کہ ایک عرصہ تک ناراستی کا حامی اور راستی کا مؤید دو نو آزمائے جائیں اور آخر راستی سے طبعاً بغض رکھنے والے نہ کسی دلیل و بینہ سے بلکہ اپنی کبھی فطرت کے سبب سے ممیز ہو جاویں۔یاد رکھو تھوڑے عرصہ تک بغض و تعصب کی کالی گھٹا محیط رہ کر لوگوں کو قمر اسلام کے دیکھنے سے روک رکھے گی مگر آخر مقدر ہے کہ یہ مکدر جو صاف ہو جاوے گی اور راستی اپنی کچی آب و تاب کے ساتھ نظر آ جاوے گی۔امرتسری صاحب غور کریں اور ایک جہان بفضل خدا عنقریب سمجھ لے گا کہ