واقعات صحیحہ — Page 42
۴۲ جب اس میں بھی ہم کو پیر صاحب کے سکوت کے توڑنے میں کامیابی نہ ہوئی تو پھر ہم نے پانچویں دفعہ آپ کو بذریعہ ڈاک ایک رجسٹری شدہ خط روانہ کیا۔کہ شاید اس کا جواب دیں مگر افسوس کہ پیر صاحب ایسے ڈر گئے کہ انہوں نے رجسٹری لینے سے بھی انکار کیا۔بسم اللہ الرحمن الرحیم نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم وَالْعَصْرِ إِنَّ الْإِنْسَانَ لَفِي خُسْرٍ إِلَّا الَّذِينَ آمَنُو وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ وَتَوَاصَوْا بِالْحَقِّ وَتَوَاصَوْا بِالصَّبْرِهِ رجسٹری شدہ چٹھی بخدمت پیر مہر علی شاہ صاحب گولڑوی کل ایک خط قلمی نہایت ادب سے معرفت چند معززین جن کا نام نامی درج ذیل ہے۔آپ کی خدمت میں اس لئے بھیجا تھا کہ آپ صفائی سے اپنی خاص و تخطی تحریر سے ایک اشتہار چھپوا کر شائع کر دیں۔کہ آیا وہ شرائط جو حضرت اقدس امامنا مرزا غلام احمد صاحب مسیح موعود نے آپ کی دعوت میں ۲۰ / جولائی ۹۰۰اء والے اشتہار میں مقرر کی ہیں سب کی سب بلا کم و کاست آپ کو منظور ہیں؟ آپ نے اُس خط کو پڑھ کر قاصدوں سے وعدہ کیا تھا کہ عصر کے بعد جواب دیا جائے گا۔آپ کا وعدہ بھی گزر چکا ہے۔اور ابھی تک آپ کی قلم و زبان سے کوئی آواز نہیں سنی۔اس قدر انتظار کے بعد ہم پھر اس تحریر کے ذریعے سے آپ کو یاد دلاتے ہیں کہ آپ ایفائے وعدہ کریں۔کیونکہ آپ کی کوئی تحریر اس وقت تک پوری شرائط مندرجہ اشتہار مرزا صاحب کے مطابق سیدھے طور پر قبولیت مباحثہ تفسیر القرآن کے باب میں شائع نہیں ہوئی۔اسماً معزز قاصدان جو کل خط لے کر آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے تھے میاں عبدالرحیم صاحب داروغہ مارکیٹ۔حکیم سید محمد عبد اللہ صاحب عرب بغدادی منشی عبد القادر صاحب مدرس۔میاں مہر بخش صاحب دکاندار از لاہور