واقعات صحیحہ

by Other Authors

Page 41 of 142

واقعات صحیحہ — Page 41

۴۱ نے اس بات کو مناسب سمجھا ہے کہ جناب کی خدمت میں ادب سے گزارش کریں کہ اگر در حقیقت جناب دین اسلام پر رحم کر کے اس بڑے فتنے کو مٹانے کے لئے ہی لاہور میں تشریف لائے ہیں تو فی الفور اپنے دستخط خاص سے اس مضمون کی ایک تحریر شائع کر دیں کہ ہم مرزا غلام احمد صاحب قادیانی کے ساتھ اُن کے ۲۰ / جولائی ۱۹۰۰ ء والے اشتہار کے مطابق بلا کم و کاست شرائط سے مباحثہ تفسیر نویسی کرنے کے لئے تیار ہیں۔ایسی تحریر پر کم از کم لاہور کے چار مشہور رئیسوں اور مولویوں کے شہاد تا دستخط کرا دیں اور اس میں کوئی پیچیدہ عبارت یا ذو معنیبین الفاظ تحریر نہ فرمائیں۔صاف اور کھلے لفظوں میں لکھیں کہ اُس طرز کے مطابق جس کو ۲۰ / جولائی ۱۹۰۰ء کے اشتہار میں مرزا صاحب نے شائع کر دیا ہے۔اُن کے ساتھ مباحثہ تفسیر کرنے کو تیار ہیں۔ہم یہ عرض بادب کرتے ہیں کہ اللہ آپ اس فیصلے کے لئے آمادہ ہوں اور کسی طرح گریز کا خیال نہ فرمائیں۔اور ہم آپ کو ہزار بار خدا کی قسم دے کر عہد کرتے ہیں کہ اس بڑے تنازعہ کے مٹانے کے لئے اس پیش کردہ مباحثہ تفسیر نویسی کو نبا ہیں۔تا کہ حق و باطل میں فیصلہ ہو کر اصلاح و امن پیدا ہو۔کیونکہ اگر آپ نے اس سے پیش و پس کیا یا پیچیدہ طور پر جواب دیا یا سکوت اختیار کیا تو یہ سمجھا جائے گا کہ آپ کی نیت میں منشائے احقاق حق نہیں آپ صرف مخلوق کو دھوکا دینا اور اسلام میں فتنہ برپا کرنا چاہتے ہیں۔ہم یقین کرتے ہیں کہ فی الواقع آپ کو حق سے انس اور محبت ہے تو ضرور اُس پر غور کریں گے۔اس عریضے کا جواب موصول ہونے پر مع جواب ہم اس کو شائع کر دیں گے والسلام علیٰ من اتبع الهدی مؤرخہ ۲۵ / اگست ۱۹۰۰ء المتس۔خاکسار معراج الدین عمر جائنٹ سکرٹری انجمن فرقانیہ لا ہور۔حکیم فضل الہی پریزیڈنٹ انجمن فرقانیہ گواه شد گواه شد گواه شد گواه شد دستخط معراج الدین عفی عنہ دستخط عبدالعزیز عفی عنہ دستخط فروی عبدالقادر ساکن لاہور بقلم خود مہر بخش دکاندار لاہور الراجي عفی عنہ عما سلف عبداللہ الغرادی العرب