واقعات صحیحہ

by Other Authors

Page 34 of 142

واقعات صحیحہ — Page 34

۳۴ مطلقاً حضرت رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کا نام یا آپ کا کچھ ذکر آپ کی طرف کوئی اشارہ ہرگز ہرگز نہیں ہے۔ناظرین خود ازالہ اوہام کو دیکھ لیں اور پھر انصاف دیں کہ پیر صاحب کے مریدین مولوی غازی اور محمد دین کو کہاں تک سچ بولنے کی عادت ہے۔اعتراض 2 حضرت رسول اکرم خاتم النبيين والمرسلین نہیں ہیں۔ازالہ اوہام صفحہ ۴۲۲،۴۲۱ جواب ازالہ اوہام کے ان صفحوں میں حضرت مرزا صاحب نے تو یہ تحریر فرمایا ہے کہ جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ ہم نے نبوت کا دعویٰ کیا ہے وہ جھوٹ بولتے ہیں۔حضرت مرزا صاحب کی اصل عبارت ان صفحوں میں اس طرح ہے۔نبوت کا دعوی نہیں بلکہ محد ثیت کا دعویٰ ہے الخ ، اور ان دونوں صفحوں کے اندر جن کا حوالہ مکذب صاحب نے دیا ہے ہرگز کوئی ایسے الفاظ صریحاً یا اشارتا نہیں ہیں جن میں یہ لکھا ہو کہ حضرت رسول اکرم خاتم النبین نہیں ہیں۔بلکہ حضرت مرزا صاحب نے تو حضرت رسول اکرم ﷺ کی تعریف میں ایک جگہ یوں فرمایا ہے کہ ہر نبوت را بر وشد اختتام اعتراض 3- قرآن شریف میں گالیاں بھری ہوئی ہیں۔ازالہ اوہام صفحہ ۲۵۔۲۶ ازالہ اوہام کے صفحہ ۲۵-۲۶ میں حضرت مرزا صاحب نے مخالفین کو یہ سمجھایا ہے کہ تم مجھ پر سخت کلامی کا کیوں الزام لگاتے ہو حق کے واسطے تلخی اور حرارت کا ہونا ضروری ہے۔