واقعات صحیحہ — Page 33
۳۳ مفصل حال درج ہے شائقین ان کو پڑھ لیں۔المشتهر لا ہور خادمان حضرت مسیح موعود ۲۰ /اگست ۱۹۰۰ء مذکورہ بالا دو اشتہارات کے پڑھنے سے ناظرین پر واضح ہو گیا ہوگا کہ پیر صاحب نے اور ان کے مریدوں نے اُس وقت ایمان داری کی کہاں تک قدر دانی کی اور پبلک کو دھوکا دینے کے واسطے کیا کچھ کوشش کی۔اس وقت اپنے فریب میں اپنے تئیں کامیاب سمجھ کر پیر صاحب کے مریدوں نے متفرق مقامات سے بہت سے گندے اور ناپاک اشتہار جاری کئے اور اس مخالفت میں جھوٹ بولنا بھی ہر طرح سے جائز سمجھ کر جو کچھ جوش مخالفت میں منہ پر آیا کہہ دیا چنانچہ ہم پیر صاحب گولڑوی کے اشتہار کے ضمیمہ اور پیر صاحب کے مرید خاص محمد دین کے اشتہار میں سے نمونہ کے طور پر چند ایک باتیں دکھلاتے ہیں تا پبلک کو معلوم ہو جائے کہ ان لوگوں نے پیر مہر شاہ صاحب کے ساتھ تعلق پیدا کر کے کیا فیض حاصل کیا ہے اور کس قسم کے سلوک کے منازل میں مشق کی ہے کیونکہ مثل مشہور ہے کہ درخت اپنے پھلوں سے پہچانا جاتا ہے اور اس جگہ ہم دو کالم بناتے ہیں۔ایک کالم میں مولوی غازی اور محمد دین کا اعتراض جو کہ انہوں نے اپنے اشتہارات مؤرخہ ۲۵ / جولائی ۱۹۰۰ ء اور مؤرخہ ۱۵ را گست ۱۹۰۰ء میں کئے ) لفظ بہ لفظ نقل کر دیتے ہیں اور دوسرے کالم میں اپنا جواب لکھ دیتے ہیں۔ضمیمہ اشتہار پیر گولڑ وی یا پیر صاحب کے مرید خاص محمد دین کی عبارت اعتراض آنحضرت رسول خدا صلعم سورہ زلزال کے معنے غلط سمجھے۔ازالہ اوہام صفحہ ۱۲۹-۱۲۸ جوار 1- مرزا صاحب کی تصنیف ازالہ اوہام کے صفحہ ۱۲۸, ۱۲۹ میں اوّل سے آخر تک