واقعات صحیحہ

by Other Authors

Page 10 of 142

واقعات صحیحہ — Page 10

ہونے سے جواب کتاب سے جواب نہ ہو دوسری وجہ پیر صاحب نے جو بیان فرمائی ہے وہ اُن کے خط میں درج ہے اب چونکہ پر چہ اخبار الحکم مؤرخہ 24 / اپریل 1900ء میں مطالبہ جواب کا کیا گیا جو 4 2 رمئی 1900ء کو مولانا صاحب کی نظر سے گزرا تو مولانا صاحب نے وہی جواب مفصل جو پہلے دن سے لکھا رکھا تھا مولوی نور الدین صاحب کے نام پر بذریعہ رجسٹری ارسال فرمایا اُمید ہے کہ اُن کے ملاحظہ سے گزرا ہوگا میں ان ہر دو خطوط کو فقط اس خیال سے کہ مبادا حواریان ان کو مشتہر نہ کریں بذریعہ اشتہار ہذا ہدیہ ناظرین کرتا ہوں تا کہ ملاحظہ کے بعد انصاف پسند خود اس کا نتیجہ نکال لیں گے۔المشتہر۔خاکسار حافظ غازی حضرت مولانا پیر مہر علیشاہ صاحب کے جواب بسم اللہ الرحمن الرحیم۔الحمد للہ وحدہ والصلوۃ والسلام على من لا نبی بعدہ وآلہ وصحبہ معظمی و مکرمی جناب مولوی نور الدین صاحب وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ۔اما بعد میں ہرگز نہیں چاہتا تھا اور نہ چاہتا ہوں کہ بجواب سوالات جناب کے کچھ لکھوں کیونکہ اشاعت جواب میں کسر شان حضرت سائل کا نہایت ہی خیال تھا اور ہے۔یہاں تو پہلے ہی سے کچھ نہ ہونے کے سوا اور کچھ نہیں۔لہذا میں نے بجواب مکاتبہ شریفہ اثنا عشریہ آپ کے اپنے مایہ قصور اور لاعلمی کو پیش کیا مگر پر چہ الحکم مطبوعہ 23 / ذی الحجہ نے جو آج 26 ماہ محرم الحرام کو میری نظر سے گزرا ہے اُس کی نامنظوری بیان فرمائی اب اگر فضلائے عصر و علمائے دہر بعد ملاحظہ کلام جانبین کے داد و انصاف عطا فرماویں تو یہ نیاز مند علماء و فقراء معذور سمجھا جاوے گا۔جواب نمبر (1) صفحہ 8 میں آپ نے غور نہیں فرمائی۔کیا صفحہ مذکورہ کی عبارت ہذا (اگر کوئی صاحب بر خلاف الخ) کا یہ مطلب ہے کہ یہ نیاز مند شمس الہدایت کا جواب ابن جریر سے لکھے گا۔لہذا آپ مجھ سے یہ دریافت فرماتے ہیں کہ ابن جریر کو دیکھا ہے یا نہیں الخ۔مولا نا بلکہ عبارت مذکورہ سے مقصود یہ ہے کہ مجیب کے ذمہ پر نقل از ثقات مثل ابن جریر