واقعات صحیحہ

by Other Authors

Page 9 of 142

واقعات صحیحہ — Page 9

پر رکھا تھا۔الغرض جو مطلب تھا یعنی لوگوں کا دھوکا نہ کھانا وہ تو بفضل خدا بخوبی حاصل ہو گیا بذریعہ خطوط روز مرہ مقبولیت کتاب معلوم ہوتی رہتی ہے۔باقی زید و عمر سے کچھ غرض نہیں۔زیادہ سلام مہر شاہ حضرت مولوی نورالدین صاحب کے خط مورخہ 18 فروری 1900ء کا جواب ناظرین پر مخفی نہ رہے کہ کتاب شمس البداية في اثبات حیات المسيح مصنفہ مولا نا حضرت پیر مہر علیشاہ صاحب ساکن گولڑا شریف عرصہ 4 ماہ کامل سے طبع ہو کر شائع ہو چکی ہے اور بعض مرزا صاحب کے حواریوں سے سنا تھا کہ اس کتاب کا جواب مرزا صاحب ایک گھنٹے میں تحریر کر کے شائع کرا دیویں گے ہم منتظر تھے کہ اس اثنا میں مولوی نورالدین صاحب کا ایک خط جس میں باراں (12) سوالات مندرج تھے حضرت پیر صاحب کی خدمت میں جناب موصوف نے جواب مفصل تحریر فرمایا مگر بعض احباب نے بوجوہات چند اُس کا ارسال کرنا مناسب نہ سمجھا۔منجملہ جن کے ایک تو یہ تھی کہ کہیں ایسی تحریرات کے سلسلہ جاری پبلک کو دکھایا کہ پیر صاحب نے کیا کارروائی کی ہے اور ساتھ ہی حضرت مولوی نورالدین صاحب کے خط کے جواب کا پھر مطالبہ کیا۔اس مضمون کو پڑھ کر پیر صاحب کے مریدوں میں پھر شور وغل ہوا اور آخر انہوں نے حضرت مولوی صاحب کے خط کا جواب پیر صاحب سے شائع کرا ہی دیا۔اور اگر چہ ہم اتنی گنجائش نہیں دیکھتے کہ ان سب رطب و یابس اشتہا رات کو اپنی کتاب میں درج کریں مگر چونکہ یہ اشتہار پیر صاحب کی اپنی تصنیف اور تالیف ہے۔اور پیر صاحب کی کتاب ( جس کے وہ مصنف کا اقراری اور مؤلف ہونے کے انکاری ہیں) یعنی کتاب شمس الہدایہ کی طرز تحریر اور بے ہودہ ترکیب و ترتیب فقرات اور طریق استدلال کا یہ نمونہ ہے اس واسطے ہم وہ اشتہار بعینہ درج کر دیتے ہیں تا کہ کسی کو یہ حسرت نہ رہے کہ میں نے پیر صاحب کی تصنیف کا نمونہ نہ دیکھا۔