واقعات صحیحہ

by Other Authors

Page 7 of 142

واقعات صحیحہ — Page 7

L (۱۰) عقلِ قانون قدرة - فطرة۔کس حد تک مفید ہیں یا یہ چیزیں شریعت کے سامنے اس قابل نہیں کہ ان کا نام لیا جاوے۔تعارض اقوال شریعت وسنۃ اللہ مقابلہ فطرة و شرع کے وقت کون سی راہ اختیار کی جاوے۔مختصر جواب بدون دلائل کافی ہو گا۔(11) تفسیر بالرائے۔اور متشابہات کے کیا معنے ہیں۔کوئی ایسی تفسیر جناب کے خیال میں ہے کہ وہ تفسیر بالرائے سے پاک ہو اور متشابہات کو ہم کس طرح پہچان سکتے ہیں۔مورخه ۱۸ فروری ۱۹۰۰ ء از قادیاں پیر صاحب کا جواب اور مریدین کے نام خطوط بسم اللہ الرحمن الرحیم مولانا المعظم المکرم۔السلام علیکم و رحمۃ اللہ اما بعد مولوی محمد غازی صاحب کتب حدیث و تفسیر اپنی معرفت سے پیدا کر کے ملاحظہ فرماتے رہے ہیں مولوی صاحب موصوف آج کل دولت خانہ کو تشریف لے گئے ہیں۔مولوی غلام محی الدین اور حکیم شاہ نواز وغیرہ احباب نے میری نسبت اپنے حسن ظن کے مطابق آپ کے سامنے بیان کیا ہوگا ورنہ من آنم کہ من دانم۔مولوی صاحب نے اپنی سعی اور اہتمام سے کتاب شمس الہدایہ کو مطبوع اور تالیف فرمایا۔ہاں احیاناً اس بے بیچ سے بھی اتفاق استفسار بعض مضامین ہوا۔جس وقت مولوی صاحب واپس آئیں گے کیفیت کتب مسئولہ اور جواب سرافراز نامہ اگر اجازت ہوئی تو لکھیں گے۔اللہ تعالیٰ جانبین کو صراط مستقیم پر ثابت رکھے۔زیادہ والسلام نیاز مند علماء و فقراء مهر شاه ۲۶ شوال ۱۳۱۷ھ مہر شاہ صاحب کا خط اُن کے ایک مرید عبدالہادی نام کی طرف السلام علیکم ورحمتہ اللہ۔فتوحات کی اگر ضرورت ہو بھیجی جاوے میں نے مکہ معظمہ