واقعات صحیحہ

by Other Authors

Page 6 of 142

واقعات صحیحہ — Page 6

جواب خط کوئی بڑی بات نہیں فاحسن كما احسن الله الیک میری مختصر گزارشوں کا بالکل مختصر سا جواب کافی ہو گا۔اول۔جناب نے صفحہ ۸ میں فرمایا ہے (۱) تفاسیر معتبرہ سے مثل ابن جریر وا بن کثیر آہ اس پر (۱) عرض ہے۔جناب نے تفسیر ابن جریر کو دیکھا ہے یا نہیں۔جناب کے پاس ہے یا نہیں۔کہاں سے یہ تفسیر صرف دیکھنے کے لئے مل سکتی ہے۔(۲) مثل ابن جریر سے کم سے کم پانچ چھ تفسیروں کے نام ارشاد ہوں۔(۳) کلی طبعی جناب کے نزدیک موجود فی الخارج ہے یا نہیں اور تشخص مت عین ہے یا غیر۔(۴) تجد دامثال کا مسئلہ جناب کے نزدیک صحیح ہے یا غلط۔متشخص کا (۵) زید و عمر و یا نور الدین را قم خاکسار غرض سے جزئیات انسانیہ صرف اسی محسوس مبصر جسم عنصری خاکی مائی کا محدود نام ہے یا وہ کوئی اور چیز ہے جس کے لئے یہ موجودة الان جسم بطور لباس کے ہے یا اسی معنی پر۔(1) انبیاء و رسل صلوات اللہ علیہم وسلامہ۔آئمہ وعترۃ۔اولیائے کرام۔صحابہ عظام - انواع و اقسام ذنوب و خطایا سے محفوظ و معصوم نہیں یا ہیں۔بصورة اولیٰ ان پر اعتماد کا معیار کیا ہو گا۔اور بصورۃ ثانیہ کوئی قوی دلیل مطلوب ہے مگر ہو مختصر۔کتاب اللہ یاسۃ رسول اللہ سے۔(۷) الہام و کشف رویاء صالحہ کیا چیز ہیں۔اور ان سے ہم فائدہ اٹھا سکتے ہیں یا نہیں (۸) ایک جگہ جناب نے تاریخ کبیر بخاری کا حوالہ دیا ہے کیا وہ جناب کے کتب خانہ میں ہے یا نہیں۔(۹) بعض احادیث کی تخریج نہیں فرمائی۔اس کو کس جگہ دیکھا جاوے۔میرا مطلب یہ ہے کہ جناب نے ان احادیث کو کہاں کہاں سے لیا ہے۔جس کا ذکر کتاب میں فرمایا ہے۔