واقعات صحیحہ

by Other Authors

Page 100 of 142

واقعات صحیحہ — Page 100

اثر تھا جو پہلے سے خداوند عالم کہہ چکا تھا اِقْرَا وَرَبُّكَ الْاكْرَم یعنی تو رب اکرم کا مربوب ہے اور ضرور ہے کہ دُنیا و آخرت میں مکرم و محترم ہو۔اُسی طرح حضرت مرزا غلام احمد قادیانی علیہ الصلوۃ والسلام کو جو انصار و اعوان ملے وہ خدا تعالیٰ کے اُس پاک وعدہ کا نتیجہ اور اثر ہیں جو وہ آج سے سالہا سال پہلے فرما چکا تھا کہ اَلَيْسَ اللهُ بِكَافٍ عَبْدَهُ تم ان باتوں۔أن واجب التعظیم ناصروں کی جو علم میں۔زہد میں۔تقویٰ میں اور خدا ترسی اور خدا شناسی کے جمیع لوازم میں نمونہ ہیں۔اسی طرح ہتک کرتے ہو جس طرح حجاز کے شیاطین اُن کے پہلے نمونوں کو سفہاء کہتے تھے اور دلوں میں یقین کرتے تھے کہ محمد بن عبد اللہ ( صلے اللہ علیہ وسلم) کی دُکانداری کے دام میں پھنس گئے ہیں۔(باقی آئندہ انشاء اللہ تعالی )