واقعات صحیحہ

by Other Authors

Page 91 of 142

واقعات صحیحہ — Page 91

۹۱ اپنے رسالہ اشاعۃ السنتہ میں لکھے جو نہایت طول طویل تھے اور جن میں اُنہوں نے ناخنوں تک زور لگایا کہ یہ شخص اولیاء اللہ ہے۔قطب ہے۔وغیرہ وغیرہ جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ مرزا صاحب جو فرش زمین پر جوتیاں رگڑتے تھے عرش بریں کی سیر کرنے لگے۔اقول۔اے دانشمند دیکھ تیری منطق تجھے کہاں لے جاتی اور تیرا ڈاہ تجھے کس کنوئیں میں جھکا رہا ہے مولوی محمد حسین کیا اور براہین احمدیہ پر اُس کا ریویو کیا اُس ریویو کو تو چند شخصوں کے سوا کسی نے آنکھ اٹھا کر بھی نہیں دیکھا۔براہین احمد یہ اپنی جلالی خوبیوں اور ذاتی کمالات کے سبب سے زمانہ میں پھیلی اور اُس پرانے زمانہ سے اب تک ہندوستان کے دور دست کناروں سے اس کی طلب میں متواتر خطوط آتے ہیں۔مولوی بٹالوی کی خوش قسمتی تھی کہ اُسے اس مبارک کتاب کا ایک ادنیٰ خادم بننے کا شرف حاصل ہوا تھا اور اُس کی بڑی خوش قسمتی ہوتی جو اپنے ہی منہ کی باتوں پر استقامت اختیار کرتا اور دنیا کی غرضیں عادتاً اُسے ٹیڑھی راہ پر نہ لے جاتیں۔اگر مولوی محمد حسین نے پہلے مذہب میں آکر ریو یو لکھا اور اس ریویو کی وجہ سے حضرت مرزا صاحب کی شہرت ہوئی تو کیا ہوش میں آکر اسی مولوی محمد حسین نے حضرت مرزا صاحب کی تکفیر اور تفسیق اور تذلیل میں کوئی کمی کی۔اس نے تکفیر کا فتویٰ شیخ الکل کے نام سے تیار کیا اور شیخ الکل کی بزرگی اور مانی ہوئی شہرت نے اُسے یقین دلایا کہ اب زمانہ کے صفحوں سے اس پاک سلسلہ کا نام و نشان مٹا دے گا۔اس تکبر اور تصور کے جوش میں اُس نے تکفیر کے فتوے میں یہ فقرہ لکھا کہ میں نے ہی اس شخص کو اونچا کیا تھا اور میں ہی اب اسے گراؤں گا۔اس نامہ اعمال کو بیداد گر ہاتھوں میں لے کر وہ شہر بشہر پھرا۔قوم کے مشہور علماء نے اس پر اپنی طرف سے قوم کو بیزار کرنے والے الفاظ بھی لکھے اور مہریں بھی کیں۔حضرت مرزا صاحب کے اصول اور تعلیمات کو ایسے برے برے اور محرف پیرایوں میں قوم کے آگے پیش کیا کہ یہود کے کان بھی کتر ڈالے۔اس فتویٰ تکفیر کی شہرت اس قدر ہوئی کہ ہندوستان اور پنجاب کا کوئی قطعہ ایسا نہ رہا جس میں یہ بھیا نک آواز نہ پہنچی ہو۔اگر وہ گمنام اور بے سود ریویو حضرت مرزا صاحب کی عظمت اور شہرت کا باعث تھا تو ضروری تھا کہ اُسی مستقل آدمی کا فتویٰ تکفیر مرزا صاحب کے دعووں کا استیصال کر دیتا۔جس قدر زورو شور سے حضرت مرزا صاحب کی تکفیر ہوئی ہے اور جس قدر قوت کے ساتھ آپ کے تباہ