واقعات صحیحہ

by Other Authors

Page 89 of 142

واقعات صحیحہ — Page 89

۸۹ کریں گی۔یہ الہامات اور اس قسم کے بہت سے الہامات جو براہین احمدیہ میں ہیں ایک دراز عرصہ کے بعد خدا تعالیٰ کی قوتوں اور قوت نمائیوں سے اس زمانہ میں آکر پورے ہوئے اُسی طرح جس طرح مکی آیات کی پیشگوئیاں ایک دراز عرصہ کے بعد پوری ہوئیں۔کوئی وجہ نہیں که قرآن کریم کی کی اور مدنی آیات یا رسول کریم ﷺ کی مکی اور مدنی زندگی کی تقسیم کی اسرار کو جاننے والے کیوں براہین احمدیہ کے لگاتار الہاموں میں اُسی طرح غور تدبر نہ کریں۔جس طرح کی آیتیں آنحضرت صلے اللہ علیہ وسلم کی آئندہ کی بلکہ قیامت تک کی زندگی کی پیشگوئیاں ہیں۔اور مدینے میں جا کر ایک مدت کے بعد اُن کے ظہور کا سلسلہ شروع ہوا اسی طرح براہین احمدیہ کے الہامات ہیں جو پوری مطابقت اور منشا بہت سے آج خدا تعالیٰ کے فضل سے پورے ہو رہے ہیں۔میں خدا ترس تقوی شعار لوگوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ براہین احمدیہ کو ضرور غور سے پڑھیں اور اُسے تدبر اور روشنی میں پڑھیں جس طرح فرقان حمید کی مکی سورتوں کو پڑھتے ہیں اور دیکھتے جائیں کہ کس طرح وہ ساری باتیں کچھ تو پوری ہو چکی ہیں اور بعض کے پورا ہونے کی ہوائیں چل رہی ہیں۔اگر چند جلد باز نا عاقبت اندیش ابا اواستکبار کی پرانی راہ پر چل کر قبول حق سے اعراض کر چکے ہیں تو اب وہ اس منہاج پر چلنے کے لئے خدا سے توفیق مانگیں اَلَيْسَ اللهُ بِكَافٍ عَبْدَہ میں غور کرو اگر اس الہام نے ملہم کو وہی تسلی نہیں دی جو اِنَّنِ مَعَكُمَا اسْمَعَ وَآن نے جناب موسیٰ اور ہارون کو صلى الله دی تھی اِقْرَأْ وَرَبُّكَ الأَكُومُ نے پرفتن دور کے آغاز ہی میں جناب رسول کریم میلے کو دی تھی تو پھر کس جرات اور شعور نے حضرت مرز اصاحب کو ترغیب دی کہ آپ نے معاً اس بشارت کو نگینے میں کندہ کرا لیا اور ان زریں دنوں کے انتظار میں رہے یہاں تک کہ خدا کا وعدہ حرفاً حرفاً پورا ہو گیا اس میں اللہ تعالیٰ نے ”کاف“ کے لفظ سے جس طرح حضرت مرزا صاحب کو یہ تسلی دی کہ میں تیری مہمات کا جو وقتا فوقتا تجھے پیش آئیں گی متکفل ہوں گا اس کے ضمن میں یہ بھی بتایا کہ تیری جان اور آبرو اور مال پر بہت سے خطرناک حملے ہوں گے۔اور میں تجھے اپنی الوہیت کے اقتدار سے بچاؤں گا۔اُسی طرح جس طرح وَاللهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسُ (المائده: 68) نے حضرت نبی کریم صلے اللہ علیہ وسلم کو قتل کی دھمکی کی خبر دے کر جو لوگوں کی طرف سے مقدر تھیں معا حفظ و صحت کی بشارت دی اب اس پاک بشارت کے بعد