شہید مرحوم حضرت صاحبزادہ عبدالطیف

by Other Authors

Page 29 of 64

شہید مرحوم حضرت صاحبزادہ عبدالطیف — Page 29

۲۹ پوچھا ایک دفعہ میں سخت بیمار ہو گیا میں نے دیکھا کہ میں قبر میں سات دن تک دفن کیا گیا ہوں اور پھر مجھے زندہ کر کے واپس لایا گیا۔پھر دیکھتا ہوں کہ ملائکہ مجھے لے گئے جنت اور دوزخ دونوں دکھلائے گئے۔یہ ایک بازار کے شکل پر تھے ایک لائن تو دوزخ کی تھی تمام دروازے بند اور قفل لگے ہوئے تھے دوسری طرف جنت کے دروازے کھلے ہوئے تھے اور لوگ خوش خوش پھرتے تھے۔بیچ میں بازار تھا۔بازار کے لوگ اعراف کی مانند تھے جو دونو طرف سیر کرتے تھے۔اس کے بعد مجھے اللہ تعالیٰ کے سامنے لایا گیا۔اللہ تعالیٰ نے مجھ سے ھا کہ کیا کہتے ہو اور کیا مانگتے ہو تو میں نے کہا کہ بس آپ پر قربان ہو جاؤں تب میں نے دیکھا کہ اللہ تعالیٰ کی مہربانی تمام مہربانیوں سے بڑھ کر تھی۔اور اس کا جلال تمام جلالوں سے بڑھ کر تھا۔ایک طرف اس کی مجھ پر مہربانی۔اُلفت و محبت بے حد تھی دوسری طرف جلال رعب اور خوف بے حد تھا۔تب میں نے اللہ تعالیٰ کے سامنے جلد یہ آیت پڑھی امن الرَّسُوْلَ بِمَا أُنزِلَ إِلَيْهِ مِنْ رَبِّهِ وَالْمُؤْمِنُونَ كُلَّ آمَنَ بِاللهِ۔۔۔۔۔إلى آخرہ پھر میں دیکھتا تھا کہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ رسول کریم اور مسیح موعود علیھما السلام ہیں ان کی طرف اللہ تعالیٰ مخاطب ہو کر فرمانے لگے اور مسکرائے کہ یہ مجھ پر قربان ہوتا ہے پھر مجھے سے پوچھا کہ اب کیا کہتے ہو؟ میں نے عرض کیا کہ آپ پر قربان ہو جاؤں اور یہ آیت پڑھی لَهُ مُلْكُ السَّمَوَاتِ وَالاَرضِ پھر اللہ تعالیٰ میرے ساتھ ہوئے اور آسمان کی طرف لے گئے۔میں نے عرض کیا کہ آپ کہاں جائیں گے اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ میں آسمان کا بھی مالک ہوں۔پھر مجھے آسمان کی طرف لے گئے۔جب چلنے لگے تو ایک نظارہ دیکھا کہ ارد گرد سے تمام ملائک ایک دوسری طرف ہو گئے اور راستہ چھوڑ دیا۔میں نے عرض کیا کہ یہ کیوں۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ میں بادشاہ ہوں ہر ایک طاقت نہیں رکھتا کہ بادشاہ کے سامنے ٹھہر سکے۔آخر جو آسمان میں بڑے بڑے ستارے ہیں یہ ملائک کی شکل میں نظر آئے۔پھر یہ نظارہ بدلا پھر میں اللہ تعالیٰ کے سامنے ہوا تو رسول اللہ ﷺ اور مسیح موعود