حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ

by Other Authors

Page 29 of 228

حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ — Page 29

حضرت سید ولی اللہ شاہ صاحب 29 29 خود نوشت حالات زندگی وعده مجھے بہت ذلیل کیا ہے اور میں یہ رڈ لکھ کر سوؤں گا۔چنانچہ صبح کی اذان ہوئی اور میں ردّ لکھنے کے بعد اس طرح کا غذ پھاڑتا جاتا اور چمنی کی طرف اشارہ کیا کہ وہ دیکھو ڈھیر۔جب اللہ اکبر کی آواز میرے کان میں پڑی تو میرے نفس نے مجھے کہا۔صداقت بہت بڑی شئے ہے اور تمہارا اس طرح بناوٹ سے رڈ کرنا درست نہیں اور میں آپ سے وعد کرتا ہوں کہ اب ایک کلمہ مخالفت کا مجھ سے نہیں سنیں گے۔آپ کے خیالات سراسر اسلامی ہیں اور آپ آزادی سے ( دعوۃ الی اللہ ) کریں اور پوچھنے والوں سے میں آپ کے حق میں اچھی بات ہی کہوں گا لیکن میں آپ کے فرقہ میں داخل نہیں ہوں گا کیونکہ فرقہ بندی سے مجھے نفرت ہے۔ہمیں یہ سن کر خوشی ہوئی حضرت خلیفہ اسیح الثانی ( نور اللہ مرقدہ) نے فرمایا تھا کہ شیخ عبدالقادر صاحب المغربی کا جواب اپنے (مربیان ) کے ذریعہ سے دوں گا۔چنانچہ یہ جواب دیا گیا اور مغربی مرحوم آخر دم تک جماعت کی تعریف ہی کرتے رہے اور کوئی کلمہ ہمارے خلاف نہیں کہا بجز اس کے کہ فرقہ بندی سے متعلق اُن کا جو پرانا خیال تھا کہ ان فرقہ بندیوں نے اسلام کو تباہ کیا ہے۔الگ فرقہ قائم کرنے کی ضرورت نہیں۔الحمد للہ کہ بلاد عر بیہ کی ( دعوۃ الی اللہ ) کیلئے ایک مرکز دمشق میں قائم ہوا اور دوسرا فلسطین میں۔شمس صاحب نے اور دیگر ( مربیان) نے جو خدمات انجام دیں وہ ہمارے اخبارات (الفضل، بدر، الحکم، فاروق وغیر ہم۔مرتب ) میں مذکور ہیں۔دیگر علمی خدمات و تراجم کتب مذکورہ بالا کتب کے علاوہ عربی زبان میں احمدیت یعنی حقیقی (دین) سے ہو چکا ہے لیکن وہ ابھی طبع نہیں ہوا۔اسی طرح در دصاحب کی تقریر ” بانی سلسلہ احمدیہ اور انگریز کا عربی ترجمہ بھی مکمل ہے۔مجھے دونوں کتابوں کی فکر تھی کیونکہ عربی ممالک ابھی تک جماعت احمدیہ سے متعلق غلط نہی میں مبتلا ہیں اور وقت کا تقاضا ہے کہ ایسی کتابوں کی ان کیلئے