حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ

by Other Authors

Page 214 of 228

حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ — Page 214

حضرت سید ولی اللہ شاہ صاحب 214 ( والدین کے لئے دعائیں) ۱۸۸ (الف) - رَبِّ اغْفِرُ لِي وَلِوَالِدَيَّ (اے میرے رب ! میرے والدین کو بخش دے۔) (سورة نوح:۲۹) مناجات ولی اللہ ۱۸۸ (ب) - رَبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا - (سورۃ بنی اسرائیل: ۲۵ ) (اے میرے رب ! تو میرے والدین پر رحم فرما جس طرح کہ انہوں نے بچپن میں میری پرورش کی۔) اے سرچشمہ ربوبیت ! تو نے اولاد کے متعلق ایک فرض تربیت والدین کے سپر د کیا تھا جسے انہوں نے جان جوکھوں میں ڈال کر پوری محنت و مشقت سے ادا کر دیا۔تجھے تیری ہی ربوبیت کی قسم اور اسی کی غیرت کہ تو بھی ان پر اپنی ربوبیت کی کامل تجلی فرما اور اپنی لا انتہا رحمتوں سے انہیں نواز۔ان کے راستے میں تو لاکھ مشکلیں اور روکیں تھیں پر تیرے راستے میں نہ کوئی مشکل نہ کوئی روک۔ہماری کمزوریوں اور ناشکر گزاریوں کو نہ دیکھ۔آخر ہم جیسے بھی ہیں، تیری مخلوق ہیں۔اپنی رحمت کو دیکھ جو بے پایاں ہے اور والدین کے اُن ہاتھوں کو دھیان میں رکھ جو انہوں نے ساری عمر تیری رحمت کی امید رکھتے ہوئے تیرے حضور پھیلائے رکھے ہیں۔ان کی امیدوں کو بُر لا اور ان کی وصیت پر ہمیں قائم کر آمین۔سُبْحَانَ اللهِ وَبِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيمِ - اللَّهُمَّ صَلَّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَّالِ مُحَمَّدٍ -