حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ

by Other Authors

Page 181 of 228

حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ — Page 181

حضرت سید ولی اللہ شاہ صاحب 181 مناجات ولی اللہ فرما کامل رہنمائی اور آسان کر اس رہنمائی کو میرے لئے اور فتح یاب کر مجھ کو اس شخص پر جو مجھ پر زیادتی کرے۔۹۱ (الف) - رَبِّ إِنِّي مَغْلُوبٌ فَانْتَصِرُ - الہامی دعا از اخبار بد ر قا دیان ۹ مئی ۱۹۰۷ ء صفحه ۳) اے میرے رب ! میں مغلوب ہوں تو میری مدد فرما۔۹۱ (ب) - رَبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ وَاَنْتَ خَيْرُ الرَّاحِمِينَ - (سورۃ المومنون : ۱۱۹) اے میرے رب بخش اور رحم کر اور تو تمام رحم کرنے والوں سے زیادہ رحم کرنے والا ہے۔و (ج) - اللَّهُمَّ اسْتِرْ عَوْرَاتِي وَآمِنْ رَوْعَاتِي- إِنَّكَ تَعْلَمُ سِرِّئَ وَعَلَانِيَتِي ( مسند احمد بن حنبل جلد ۲ صفحه ۲۵ ) الہی ! میرے نگوں کو ڈھانپ اور امن میں تبدیل کر میری گھبراہٹوں کو۔تو جانتا ہے میری پوشیدہ اور میری کھلی باتیں۔۹۲ - اَللَّهُمَّ رَبَّ السَّمَوَاتِ السَّبْعِ وَمَا أَظْلَلُنَ وَرَبَّ الْأَرْضِينَ وَمَا أَقْلَلْنَ وَرَبَّ الشَّيْطِيْنَ وَمَا أَضْلَلْنَ كُنْ لِى جَارًا مِّنْ شَرِّ خَلْقِكَ كُلِّهِمْ جَمِيعًا أَن يَفْرُطَ عَلَى اَحَدٌ مِنْهُمْ أَوْ أَنْ يَبْغِيَ عَزَّ جَارُكَ وَجَلَّ ثَنَاءُ كَ وَلَا إِلهُ غَيْرُكَ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ ( موسوعة اطراف الحدیث جلد ۲ صفحه ۲۳۴) اے اللہ ! جو رب ہے ساتوں آسمانوں کا اور ان کا جنہیں وہ سایہ کئے ہوئے ہیں اور جو رب ہے زمینوں کا اور ان کا جنہیں وہ اٹھائے ہوئے ہیں اور جو رب ہے شیطانوں کا اور ان کا جنہیں انہوں نے گمراہ کیا ہے۔تو میری پناہ ہو اپنی مخلوق کے شر سے سب کی سب یہ کہ زیادتی کرے مجھ پر ان میں سے کوئی یا یہ کہ بغاوت کرے۔زبر دست ہے تیری پناہ اور بڑی ہے تیری تعریف اور نہیں کوئی معبود تیرے سوا نہیں کوئی معبود مگر تو ہی۔