حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ

by Other Authors

Page 180 of 228

حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ — Page 180

حضرت سید ولی اللہ شاہ صاحب 180 مناجات ولی اللہ اے میرے رب! مجھے توفیق دے کہ میں شکر بجالاؤں تیرے احسان کا جو تو نے کیا مجھ پر اور میرے ماں باپ پر اور یہ کہ کروں نیک کام جس سے تو راضی ہواور نیک بنا میرے لئے اولاد میری۔میں نے رجوع کیا تیری طرف اور میں ہوں فرمانبردار۔۸۸- رَبِّ اجْعَلْنِى لَكَ ذَكَارًا لَكَ شَكَارًا لَّكَ رَهَّابًا لَكَ مِطْوَاعًا لَّكَ مُخْبِتًا إِلَيْكَ أَوَّاهَا مُّنِيِّبًا - (مسند احمد بن حنبل جلد ا صفحه ۲۷۷) اے میرے رب ! بنا مجھ کو اپنے لئے بہت یاد کرنے والا۔اپنے لئے بہت شکر کرنے والا۔بہت ڈرنے والا اپنے لئے تیری فرمانبرداری کرنے والا۔فروتنی کرنے والا۔گریہ زار رجوع کرنے والا۔( مغفرت اور نصرت الہی ) ۸۹ (الف) - نَادَى رَبَّةٌ أَنِّي مَسَّنِيَ الضُّرُّوَانتَ اَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ ( سورة الانبياء : ۸۴) (اس نے اپنے رب کو پکارا ) اے میرے رب مجھ کو تکلیف پہنچی ہے اور تو سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے۔۸۹ (ب) - لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحَنَكَ إِنِّي كُنْتُ مِنَ الظَّالِمِينَ کوئی معبود نہیں سوائے تیرے تو بے عیب ہے میں ہوں ظلم کرنے والا۔(سورۃ الانبياء: ۸۸)۔9 - رَبِّ أَعِنِّى وَلَا تُعِنُ عَلَيَّ وَانْصُرُنِي وَلَا تَنْصُرُ عَلَيَّ وَامْكُرْ لِي وَلَا تَمُكُرُ عَلَيَّ وَاهْدِنِى الْهُدَى وَيَسِرِ الْهُدَى لِي وَانْصُرُ عَلَى مَنْ بَغَى عَلَيَّ - ( مسند احمد بن حنبل جلد ا صفحه ۲۷۷) اے میرے پروردگار! میری مدد کر اور نہ مدد کر میرے خلاف اور میری نصرت فرما اور نہ دے نصرت میرے خلاف اور تدبیر کر میری بھلائی کی اور نہ تدبیر کر میرے خلاف اور میری رہنمائی