حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ

by Other Authors

Page 169 of 228

حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ — Page 169

حضرت سید ولی اللہ شاہ صاحب 169 مناجات ولی اللہ حَاجَةً هِيَ لَكَ رِضًا إِلَّا قَضَيْتَهَا يَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِينَ - (کنز العمال جلد ۳ حدیث ۳۸۱۲) میں تجھ سے مانگتا ہوں وہ باتیں جو تیری رحمت کا موجب ہوں اور پختہ نیک ارادے جو تیری بخشش کا موجب ہوں اور حفاظت ہر گناہ سے اور غنیمت ہر نیکی کی اور سلامتی ہر بدی سے نہ رہنے دے میرا کوئی گناہ مگر تو اس کو بخش دے اور نہ کوئی مشکل مگر تو اس کو کھول دے اور نہ کوئی گھبراہٹ مگر تو اس کو ہٹا دے اور نہ کوئی ضرر مگر تو اس کو دور کر اور نہ کوئی ایسی حاجت جو تیری رضا کا موجب ہو گر تو اس کو پوری کراے مہربانوں سے بڑھ کر مہر بان ! ۵۱ - اللَّهُمَّ اِنّى اَسْئَلُكَ مِنْ كُلِّ خَيْرٍ خَزَائِنُهُ بِيَدِكَ وَاَعُوْذُبِكَ مِنْ كُلّ شَرِّ خَزَائِنُهُ بِيَدِكَ وَاَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّمَا أَنْتَ اخِذْ بِنَا صِيَتِهِ - (کنز العمال جلد ۲ حدیث نمبر ۳۷۷۹) الہی ! بیشک میں تجھ سے مانگتا ہوں ہر بھلائی سے کہ جس کے خزانے تیرے ہاتھ میں ہیں اور میں تیری پناہ لیتا ہوں ہر بُرائی سے کہ اس کے خزانے تیرے ہاتھ میں ہیں اور میں تیری پناہ لیتا ہوں اس چیز کی بُرائی سے جس کی پیشانی کو تو پکڑے ہوئے ہے۔۵۲ - اللَّهُمَّ اجْعَلْنِي مِمَّنْ تَوَكَّلَ عَلَيْكَ فَكَفَيْتَهُ وَاسْتَهْدَاكَ فَهَدَيْتَهُ وَاسْتَنْصَرَكَ فَنَصَرُتَهُ - (کنز العمال جلد ۲ حدیث نمبر ۵۱۰۶) الہی! تو بنا مجھے ان لوگوں میں سے جنہوں نے بھروسہ کیا تجھ پر اور تو ان کو کافی ہوا اور تجھ سے ہدایت چاہی اور تو نے ان کو ہدایت کی اور تجھ سے مدد چاہی تو تو نے ان کی مدد کی۔(کمزوریوں سے نجات کی دعا ) ۵۳ - اللَّهُمَّ إِنِّي ضَعِيفٌ فَقَةٍ فِي رِضَاكَ ضَعْفِي وَخُذْلِيَ الْخَيْرَ بِنَا صِيَتِى وَاجْعَلِ الْإِسْلَامَ مُنْتَهَى رِضَائِي - (کنز العمال جلد ۲ حدیث نمبر ۱۸۳)