حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ

by Other Authors

Page 167 of 228

حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ — Page 167

حضرت سید ولی اللہ شاہ صاحب ارادہ کا غالب حکمت والا۔167 مناجات ولی اللہ استعانت ٤٦ - فَقُلْ حَسْبِيَ اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ وَهُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ ( سورة التوبة : ۱۲۹) ( پس تو کہہ دے) کافی ہے مجھ کو اللہ نہیں کوئی معبود مگر وہی۔اسی پر میں نے بھروسہ کیا اور وہی ہے عظیم الشان عرش کا مالک۔۴۷ - اَللَّهُمَّ بِيَدِكَ مَقَالِيدُ السَّمواتِ وَالْأَرْضِ وَخَزَائِنُ كُلَّ شَيْءٍ وَّانْتَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ الصَّمَدُ الَّذِي مَنْزُولٌ بِكَ كُلُّ حَاجَةٍ - الہی! تیرے ہاتھ میں ہیں زمین اور آسمان کی چابیاں اور ہر شے کے خزانے اور تو ہی حی و قیوم صد ذات ہے جس کے حضور ہر حاجت پیش کی جاتی ہے۔۴۸ - اللهُمَّ مَلِكَ الْمُلْكِ تُؤْتِي الْمُلْكَ مَنْ تَشَاءُ وَتَنْزِعُ الْمُلْكَ مِمَّنْ تَشَاءُ وَتُعِزُّ مَنْ تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَنْ تَشَاءُ بِيَدِكَ الْخَيْرُ إِنَّكَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ ، تُولِجُ الَّيْلَ فِى النَّهَارِ وَ تُولِجُ النَّهَارَ فِي الَّيْلِ : وَتُخْرِجُ الْحَيَّ مِنْ الْمَيِّتِ وَتُخْرِجُ الْمَيِّتَ مِنَ الْحَيِّ وَ تَرْزُقُ مَنْ تَشَاءُ بِغَيْرِ حِسَابٍ (سورۃ آل عمران: ۲۷، ۲۸) اے اللہ ! جو مالک ہے ساری بادشاہی کا۔تو دیتا ہے بادشاہت جس کو چاہتا ہے اور چھین لیتا ہے بادشاہت جس سے چاہتا ہے اور تو عزت دیتا ہے جس کو چاہتا ہے اور ذلیل کرتا ہے جس کو چاہتا ہے۔تیرے ہاتھ میں ہے خیر تو ہر چیز پر قادر ہے۔شامل کرتا ہے رات کو دن میں اور شامل کرتا ہے دن کو رات میں اور نکالتا ہے زندہ مردے سے اور نکالتا ہے مردہ زندہ سے اور رزق دیتا ہے جس کو چاہتا ہے بے شمار۔٢٩ - اللَّهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ كُلُّهُ لَا قَابِضَ لِمَا بَسَطْتَّ وَلَا بَاسِطَ لِمَا قَبَضْتَ