حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ

by Other Authors

Page 161 of 228

حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ — Page 161

حضرت سید ولی اللہ شاہ صاحب 161 مناجات ولی اللہ ہے۔بڑائی والا ہے۔پاک ہے تو اے ہمارے رب! اور تو بلند تر ہے ان سے جو تیرا شریک بناتے ہیں بہت ہی بلند تر۔تو ہی وہ اللہ ہے جو پیدا کرنے والا ہے۔درست کرنے والا ہے۔صورت بنانے والا ہے تیرے لئے ہی سب پاکیزہ نام مخصوص ہیں۔تیری پاکی بیان کرتے ہیں جو آسمانوں میں ہیں اور جو زمینوں میں ہیں اور تو ہی غالب حکمت والا ہے۔بے عیب ہے تو اے اللہ ! ہمارے پروردگار! اور تو اپنی خوبیوں کے ساتھ ہے اور برکت والا ہے تیرا نام اور پاک ہے اور بہت بلند ہے تیری شان اور کوئی نہیں قابل پرستش بجز تیرے۔(اقرار عبودیت) ٣٠ - اَللَّهُمَّ فَاطِرَ السَّمواتِ وَالْأَرْضِ عَالِمَ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ ذَالْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ فَاِنّى اَعْهَدُ إِلَيْكَ فِى هَذِهِ الْحَيَوةِ الدُّنْيَا وَأُشْهِدُكَ وَكَفَى بكَ شَهِيدًا - إِنِّى أَشْهَدُ اَنْ لَّا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ وَحْدَكَ لَا شَرِيكَ لَكَ لَكَ الْمُلْكُ وَلَكَ الْحَمْدُ وَأَنْتَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ (جامع ترمذی ابواب الدعوات حدیث ۳۵۲۹) الہی ! پیدا کرنے والے آسمانوں کے اور زمین کے جاننے والے غیب کے اور ظاہر کے بزرگی والے اور عزت والے ! میں عہد کرتا ہوں تیرے حضور اس دنیا کی زندگی میں اور تجھے گواہ ٹھیرا تا ہوں اور تو کافی گواہ ہے۔یہ کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ کوئی نہیں قابل عبادت سوائے تیرے۔تیرا کوئی شریک نہیں۔تیری ہی بادشاہت ہے اور تیری ہی سب تعریفیں ہیں اور تو ہر چیز پر قادر ہے۔٣١ - اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ لَبَّيْكَ وَ سَعْدَيْكَ وَالْخَيْرُ فِي يَدَيْكَ وَمِنْكَ وَإِلَيْكَ ( مسنداحمد بن حنبل جلد ۵ صفحه ۱۹)