حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ — Page 139
حضرت سید ولی اللہ شاہ صاحب 139 علمی کارنامے ہے۔الاجارة، كتاب الموالات، کتاب الکفالت، کتاب الشراکت، جب که جزء دہم کتاب الرہن، كتاب العتق ، كتاب المكاتب، کتاب الشهادات، کتاب الصلح اور کتاب الشروط پر مشتمل ہے ان اجزاء میں ۲۱۱۵ نمبر سے لے کر ۲۵۳۷ نمبر تک احادیث شامل ہیں۔جزء نم ۲۰۰ جب کہ جزء دہم ۱۶ صفحات پر مشتمل ہے۔یہ جلد آپ کے وصال کے بعد شائع ہوئی جس میں آپ کے مختصر حالات زندگی بھی شامل ہیں۔جامع مسند صحیح بخاری جزء یازدهم و دوازدهم اداراۃ المصنفین ربوہ کی جانب سے یہ جلدہ ۱۹۷ء میں شائع ہوئی۔اس جلد کے دونوں اجزاء میں ذیل کے ابواب شامل ہیں۔کتاب الشروط ، کتاب الوصایا اور کتاب الجہاد والسیر۔اس جزء میں حدیث نمبر ۲۵۳۹ سے لیکر ۲۹۶۳ نمبر تک احادیث شامل ہیں۔پہلے حصے کے ۱۷۶ اور دوسرا حصہ ۱۶۰ صفحات پر مشتمل ہے۔جامع مسند صحیح بخاری جزء سیزدهم جامع صحیح مسند بخاری کا تیرھواں جزء ادارۃ المصنفین ربوہ کی طرف سے ۱۹۷۲ء میں شائع ہوا۔یہ حصہ بخاری شریف کی کتاب بدء الخلق اور کتاب الانبیاء پر مشتمل ہے جس میں حدیث نمبر ۲۹۶۴ تا ۳۲۱۹ شامل ہیں اور اس جزء کے صفحات کی تعداد۲ ۳۵ ہے۔جامع مسند صحیح بخاری جزء چہار دہم میں جامع صحیح مسند بخاری کا چودہواں جزء ادارۃ المصنفین ربوہ کی طرف سے مارچ ۱۹۷۴ء میں شائع ہوا۔یہ حصہ بخاری شریف کی کتاب المناقب کے پہلے حصے کی شرح پر مشتمل ہے۔جس میں حدیث نمبر ۳۲۲۰ سے لیکر ۳۵۱۰ تک احادیث شامل ہیں اور اس جزء کے صفحات کی تعدادہ ۱۶ ہے۔