حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ

by Other Authors

Page 125 of 228

حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ — Page 125

حضرت سید ولی اللہ شاہ صاحب۔125 کچھ یادیں، کچھ تاثرات حضرت سیدہ سیاره حکمت صاحبه آف دمشق اہلیہ حضرت سید ولی اللہ شاہ صاحب مرحوم کا ذکر خیر مکرمہ سیدہ طاہرہ شاہ صاحبہ بنت حضرت سید ولی اللہ شاہ صاحب تحریر کرتی ہیں:۔میری والدہ محترمہ کا ابتدائی وطن ترکی تھا۔میرے نانا ہجرت کر کے ملک شام کے شہر دمشق میں آئے۔میری امی کی پیدائش دمشق میں ہوئی۔دراصل میرے نانا ترک تھے اورسید فیملی سے ان کا تعلق تھا ان کا نام سید محمد جمیل صاحب تھا۔میری والدہ ابھی چھوٹی ہی تھیں کہ ان کی والدہ کا انتقال ہو گیا اور پھر تھوڑے عرصہ کے بعد والد صاحب بھی فوت ہو گئے اس طرح میری امی بچپن سے ماں اور باپ کی شفقت اور محبت سے محروم ہو گئیں۔وہ اپنے تین بھائیوں کی اکلوتی بہن تھیں۔ان کی پرورش ان کی خالہ نے کی۔۱۹۲۶ء میں میرے ابا جان حضرت سید ولی اللہ شاہ صاحب بطور داعی الی اللہ مشق میں کام کر رہے تھے اُس وقت میری امی کا خاندان میرے والد محترم کے زیر دعوت تھا۔میری امی کے خالوسید محمد طاہر صاحب کے میرے ابا جان سے دوستانہ تعلقات تھے جیسا کہ میں نے پہلے ذکر کیا ہے کہ میری امی کی پرورش خالہ نے کی اس طرح میری امی کے خالو سید محمد طاہر صاحب ان کے سر پرست تھے۔لہذا میرے والد صاحب کی خواہش پر میری امی کا رشتہ ہوا۔میری امی کو یہ فخر حاصل ہے کہ وہ مشق کی سب سے پہلی احمدی خاتون ہیں اس پر ہمیشہ اپنی وفات تک بڑی خوشی کا اظہار کرتی تھیں۔اگر غور سے دیکھا جائے تو سیدنا حضرت بانی سلسلہ کی صداقت کی ایک بہت بڑی دلیل ہے۔میری والدہ کی جب شادی ہوئی تو اس وقت ان کی عمر سولہ سال تھی۔اپنے وطن ، بھائیوں اور رشتہ داروں کو چھوڑ کر میرے والد کے ساتھ ۱۹۲۶ء میں قادیان آگئیں۔خدا تعالیٰ نے اپنے مسیح پاک کی سچی محبت ان کے دل میں ڈالی اور میری امی نے احمدیت کو سچے دل سے قبول کیا۔حضرت فضل عمر کے ہاتھ پر بیعت کی۔احمدی تو وہ نکاح سے پہلے ہو چکی تھیں تاہم