حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ — Page 101
حضرت سید ولی اللہ شاہ صاحب 101 ذکر حبیب تعالی نے مسیح موعود علیہ السلام کے دل میں تحریک ڈالی ہے اور عورتوں میں درس جاری کرنے کا انہیں سبب بنایا ہے۔کاش کہ قادیان کی عورتیں اپنے اندروہ خوبی رکھتیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو ان کے متعلق یہ احساس پیدا ہوتا اور انہیں یہ عزت حاصل ہوتی جو ڈاکٹر صاحب کی اہلیہ کو عزت حاصل ہوئی ہے۔اس تمہید کے بعد درس جاری کیا اور آج تک جاری ہے۔ہمیں آپ کے ساتھ قرابت داری ہے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے والدہ صاحبہ کو ایک دفعہ بلایا اور کہا کہ مجھے آپ کے متعلق ہمیشہ خیال آتا ہے کہ کسی قسم کی آپ کو تکلیف نہ ہو۔ڈاکٹر صاحب یہاں نہیں ہیں اور میں نے آپ کو اس لئے پیچھے رکھوایا ہے کہ آپ کو قادیان میں رہنے کا اور موقع مل جائے مجھے آپ کے متعلق خاص طور پر خیال رہتا ہے۔آپ کو جس بات کی ضرورت ہو آپ بے تکلف اس کے متعلق کہیں۔یہ آپ کا اپنا گھر ہے اور فرمایا کہ آپ کو ہمارے ساتھ تین تعلق ہیں۔ایک بیعت کا ایک مہمان کا تعلق اور ایک اور بھی تیسرا تعلق ہے مگر اس کے متعلق کبھی تشریح نہیں فرمائی۔یہاں تک کہ ہمشیرہ کی شادی صاحبزادہ مبارک احمد سے اس تعلق کو قائم کرنے کے لئے کرائی جو تعلق الحمد للہ اب تک قائم ہے۔صحبت صالحین کے ثمرات میری ( سید ولی اللہ شاہ صاحب) کی یہ عادت تھی کہ میں لڑکوں کے ساتھ نماز نہیں پڑھا کرتا تھا بلکہ چاہتا تھا کہ ( بیت ) مبارک میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ساتھ پڑھوں اور ہمیشہ انتظار ہی میں رہتا تھا کہ جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام با ہر نکلیں تو آپ کی صحبت سے مستفید ہوں۔ایک دن دس بجے کے قریب مدرسہ احمدیہ (جو اس وقت تعلیم الاسلام ہائی سکول تھا) اُس کے صحن میں کھڑا تھا کہ چھوٹی (بیت) سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی آواز آئی۔میں وہاں پہنچا۔دیکھتا کیا ہوں ایک شخص امرتسر سے تحقیق کے لئے آیا ہوا ہے اور