حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ

by Other Authors

Page 90 of 228

حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ — Page 90

حضرت سید ولی اللہ شاہ صاحب 90 گھر میں امام مہدی کے دعوی کا تذکرہ حضرت سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب بیان فرماتے ہیں:۔ذکر حبیب " مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ جب میری عمر قریباً ۷، ۸ سال کی تھی (۵-۱۸۹۴ء )۔تو اس وقت ہمارے گھر میں اس بات کا تذکرہ ہوا کہ کسی شخص نے مہدی ہونے کا دعویٰ کیا ہے اور یہ کہ اس نے یہ خواب بھی دیکھا ہے کہ کچھ فرشتے ہیں جو کالے کالے پودے لگا رہے ہیں جن کی تعبیر یہ بتائی ہے۔کہ دنیا میں طاعون پھیلے گی اور یہ کہ میری آمد کی یہ بھی نشانی ہے۔اس وقت ہم ( تحصیل ) رعیہ ضلع سیالکوٹ میں تھے والد صاحب شفاخانہ کے انچارج تھے۔اسی دوران میں نے ایک خواب دیکھا کہ کسی نے گھر میں آکر اطلاع دی ہے کہ حضرت نبی کریم علی تشریف لا رہے ہیں۔چنانچہ ہم باہر ان کے استقبال کے لئے دوڑے۔شفاخانہ کی فصیل کے مشرقی جانب کیا دیکھتا ہوں کہ پہلی میں آنحضرت سے سوار ہیں۔جہاں تک مجھے یاد ہے سبز عمامہ ہے اور بھاری چہرہ ہے رنگ بھی سفید گندم گوں ہے اور ریش مبارک بھی سفید ہے اور سورج نکلا ہوا ہے۔مجھے فرماتے ہیں۔کہ آپ کو قرآن پڑھانے کے لئے آیا ہوں انہی ایام میں میں نے یہ خواب بھی دیکھا کہ رعیہ کی (بیت) ہے اس کے دروازہ پر لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ لکھا ہوا ہے۔لیکن اس کے الفاظ مدہم ہیں۔میں بھی ساتھ ہو لیتا ہوں وہاں صفیں ٹیڑھی ہیں۔آپ ان صفوں کو درست کر رہے ہیں ہم اس زمانہ میں ابھی احمدی نہیں ہوئے تھے اس زمانہ میں اس بات کا عام چر چا تھا کہ مسلمان برباد ہو چکے ہیں اور تیرھویں صدی کا آخر ہے اور یہ وہ زمانہ ہے جس میں حضرت امام مہدی تشریف لائیں گے۔اور ان کے بعد حضرت عیسی بھی تشریف لائیں گے چنانچہ حضرت والدہ صاحبہ مرحومہ ہی امام مہدی کی آمد کا ذکر بڑی خوشی سے کیا کرتی تھیں اور فرماتی تھیں کہ وہ زمانہ قریب آ رہا ہے اور یہ بھی ذکر کیا کرتی تھیں رمضان میں چاند گرہن اور سورج گرہن کا ہونا بھی حضرت مہدی کے زمانے کے لئے مخصوص تھا۔سو وہ بھی نشان پورا ہو چکا ہے۔