ولادت سے نبوت تک

by Other Authors

Page 76 of 90

ولادت سے نبوت تک — Page 76

24 جانتے ہی ہیں کہ خدا تعالیٰ کا ایک نظام ہے۔اسی نظام کے تحت درجہ بدرجہ آہستہ آہستہ اس کی قدر میں کام کرتی ہیں۔تبدیلیاں لاتی ہیں اس کا کوئی کام بھی ایک دم اچانک نہیں ہو جاتا ہر انقلاب کے لئے ایک عرصہ درکار ہوتا ہے۔اب جبکہ وہ مقدس انسان اس دنیا میں آگیا جس کی خاطر یہ کائناتے بنائی گئی اور وہ اپنی عمر کے اس حصہ میں بھی داخل ہو گیا۔جب اللہ تعالی کی اپنے پیارے محبوب انسان کو اپنے علوم کا ، اپنے خزانوں کا وارث بنانا تھا۔اس کے لئے ضروری تھا کہ وہ اپنے وارث کو وہ باتیں بھی بتاتا جن کو جان کر پہلے وہ خود اپنے پیدا کرنے والے کو تو پہچان سکتا۔اور جب پہچان ہو جاتی تب وہ اس کی قدرتوں کو سمجھ سکتا تھا۔پیارے آقا حضرت محمد کو اپنی سر کے ۳۰ سال کے بعد خصوصیت کے ساتھ اللہ تعالیٰ اپنے اس دنیا کائنات نظام قدرت کے بارے میں آہستہ آمینہ سمجھانا شروع کر دیا۔اسی وجہ سے آپ ہر چیز پر غور کرنے لگے۔اور آپ کی تمام توجہ ان ہی امور پر رہتی تھی۔بچہ اللہ میاں کیسے سمجھا رہا تھا۔ماں آپ جانتے ہیں کہ انسان کے ساتھ اس کی دنیاوی ضروریات بھی لگی ہوئی ہیں۔پھر اب تو ہمارے آقا کی اولاد بھی تھی۔حضرت خدیجہ کے دوسرے بچے بھی تھے۔پھر خاندان کے کمزور لوگ۔ان میں سے سب سے زیادہ آپ کو اپنے چھا حضرت ابو طالب کی فکر رہتی اور یہ تو آپ جانتے ہی ہیں کہ ان ضروریات کو پورا کرنے کے لئے پیسے کی ضرورت ہوتی ہے۔آپ کو خدا تعالیٰ نے بہت دولت عطا کی لیکن